قومی خبریں

نگروٹہ میں مارے گئے ملی ٹنٹ انتخابات میں رخنہ ڈالنے کا ارادہ رکھتے تھے: آئی جی پی کشمیر

وجے کمار نے کہا کہ 'پچھلے کچھ دنوں سے پاکستان دراندازی کرنے کی بہت کوششیں کر رہا ہے۔ الیکشن چل رہا ہے جس کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ وہ انتخابی سرگرمیوں میں خلل ڈالنے کی کوششیں کر رہے ہیں۔

جموں کے نگروٹہ علاقہ میں مسلح تصادم کے بعد سڑک جام کا منظر / تصویر یو این آئی
جموں کے نگروٹہ علاقہ میں مسلح تصادم کے بعد سڑک جام کا منظر / تصویر یو این آئی 

سری نگر: کشمیر زون پولیس کے انسپکٹر جنرل وجے کمار نے کہا کہ جموں کے نگروٹہ علاقے میں مارے گئے ملی ٹنٹ وادی کشمیر میں ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل (ڈی ڈی سی) کے انتخابات میں رخنہ ڈالنے کا ارادہ رکھتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہر ایک امیدوار کو سیکورٹی فراہم کرنا مشکل ہے تاہم ہر ایک کو سیکورٹی زون میں رکھا جا رہا ہے۔ جب وہ انتخابی مہم چلانے کے لئے جاتے ہیں تو انہیں ڈبل اسکارٹ فراہم کیا جاتا ہے۔

Published: undefined

وجے کمار نے یہ باتیں جمعرات کو یہاں ایک سپورٹس تقریب کے حاشیے پر نامہ نگاروں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہیں۔ انہوں نے نگروٹہ تصادم کے بارے میں پوچھے جانے پر کہا کہ 'پچھلے کچھ دنوں سے پاکستان دراندازی کرنے کی بہت کوششیں کر رہا ہے۔ الیکشن چل رہا ہے جس کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ وہ انتخابی سرگرمیوں میں خلل ڈالنے کی کوششیں کر رہے ہیں۔ سیکورٹی فورسز نے بہترین تال میل سے چاروں ملی ٹنٹوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ ان کا ارادہ کشمیر آ کر انتخابات میں رخنہ ڈالنا تھا'۔

Published: undefined

آئی جی پی نے کہا کہ ہم انتخابی امیدواروں کو بھی سیکورٹی فراہم کر رہے ہیں جنہوں نے بقول ان کے انتخابی مہم چلانا بھی شروع کر دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 'ہم انتخابات کے لئے تیاری کر رہے ہیں۔ جموں و کشمیر پولیس اور دیگر سیکورٹی فورسز پوری طرح سے تیار ہیں۔ ہم انتخابی امیدواروں کو بھی سیکورٹی فراہم کر رہے ہیں۔ امیدواروں نے انتخابی مہم چلانا بھی شروع کر دی ہے۔ کوئی ڈرنے کی بات نہیں ہے'۔

Published: undefined

وجے کمار نے جنوبی ضلع پلوامہ کے کاکہ پورہ میں گزشتہ شام ہونے والے گرینیڈ حملے کے بارے میں پوچھے جانے پر کہا کہ 'پلوامہ میں ایک بدقسمت واقعہ پیش آیا۔ ملی ٹنٹوں کا ہدف پولیس اور سی آر پی ایف تھی'۔ انہوں نے کہا کہ 'گرینیڈ شہریوں کے بیچوں بیچ گر گیا جس کے نتیجے میں 12 عام شہری زخمی ہوئے۔ چار زخمیوں کو سری نگر منتقل کیا گیا تھا جن کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ ہمیں معلوم ہوا ہے کہ یہ گرینیڈ کس نے پھینکا ہے۔ جس نے پھینکا ہے اس کو بہت جلد پکڑ لیں گے'۔

Published: undefined

یہ پوچھے جانے پر کہ کیا بی ڈی سی انتخابات کے پیش نظر حملوں میں اضافہ دیکھنے کو مل سکتا ہے تو آئی جی پی کا کہنا تھا کہ 'انتخابات ہوں یا 15 اگست یا 26 جنوری یا کسی وی وی آئی پی کا دورہ کشمیر اس وقت حملے کا خدشہ موجود ہوتا ہے۔ مگر ہم کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار ہیں'۔ انہوں نے ایک اور سوال کے جواب میں کہا کہ 'لانچنگ پیڈس پر 200 سے 250 ملی ٹنٹ سرحد کے اس پار دراندازی کرنے کے لئے تیار بیٹھے ہیں۔ مگر سیکورٹی فورسز پوری طرح سے مستعد ہیں۔ ان کی کسی بھی کوشش کو ناکام بنایا جائے گا'۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined