قومی خبریں

منریگا میں کام کے دنوں میں اضافہ نہیں ہوگا!

دیہی ترقیات کے وزیر نریندر سنگھ تومر نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا بحران کے دوران مہاتما گاندھی قومی دیہی روزگار گارنٹی اسکیم کے تحت ریکارڈ کام ہوا اور اس کے بجٹ میں زبردست اضافہ کیا گیا

نریندر تومر / یو این آئی
نریندر تومر / یو این آئی 

نئی دہلی: دیہی ترقیات کے وزیر نریندر سنگھ تومر نے جمعہ کے روز کہا ہے کہ ملک میں کورونا بحران کے دوران مہاتما گاندھی قومی دیہی روزگار گارنٹی اسکیم (ایم جی این آر ای جی اے) کے تحت ریکارڈ کام ہوا اور اس کے بجٹ میں زبردست اضافہ کیا گیا۔

ایوان بالا راجیہ سبھا میں ایک سوال کے جواب میں نریندر تومر نے کہا کہ پچھلی بار منریگا کے تحت 61000 کروڑ روپے کے بجٹ کا التزام تھا لیکن زیادہ سے زیادہ لوگوں کو روزگار فراہم کرنے کے لئے اس کے بجٹ میں 1 لاکھ 11 ہزار کروڑ روپے کا اضافہ کیا گیا تھا اور اس کے 90000 کروڑ روپے ریاستوں کو جاری کردیئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ منریگا اسکیم کے بجٹ میں طلب کے مطابق اضافہ کیا گیا ہے اور اس بار اس کے بجٹ میں 73000 کروڑ روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

Published: undefined

تومر نے کہا کہ منریگا ایک کثیر المقاصد اسکیم ہے اور اس میں لگ بھگ 10 کروڑ لوگ پوری طرح سے جڑے ہوئے ہیں۔ اس سال 52 فیصد خواتین کو مزدوری ملی۔ انہوں نے کہا کہ منریگا کی رقم محنت کشوں کے بینک کھاتوں میں ادا کی جاتی ہے۔ ریاستی سطح پر متعدد بار ادائیگی میں تاخیر ہوتی ہے، جس کے لئے قانون میں سود کا بھی التزام کیا گیا ہے۔

Published: undefined

قبل ازیں وزیر مملکت برائے دیہی ترقیات سادھوی نرنجن جیوتی نے کہا کہ منریگا کے تحت مزدوروں کو سال میں سو دن کام دینے کا التزام ہے اور اس کے کام کے دنوں میں اضافہ کرنے کی کوئی تجویز نہیں ہے۔ ریاستوں کے ذریعہ کاروباری دن بڑھایا جاتا ہے۔ اڈیشہ ، ہماچل پردیش اور کیرالہ نے اس اسکیم میں 50 دن کا اضافہ کیا ہے۔ اس بار منریگا کے تحت 330 کروڑ مین ڈے وضع کئے گئے ۔

Published: undefined

ایک اور سوال کے جواب میں وزیر مملکت برائے فوڈ پروسیسنگ انڈسٹریزرامیشور تیلی نے کہا کہ گجرات میں فوڈ پروسیسنگ سے متعلق 86 پروجیکٹوں کی منظوری دی گئی ہے ، ان میں سے 37 اسکیمیں چل رہی ہیں۔ اس ریاست میں دو میگا فوڈ پارکس کی منظوری دی گئی ہے ، جن میں سے ایک مکمل ہوچکی ہے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ آسام کے ضلع نلباڑی میں میگا فوڈ پارک کی تعمیر مکمل ہوچکی ہے اور اس میں پیداوار ہورہی ہے۔ اس منصوبے کو سال 2009 میں منظور کیا گیا تھا۔ اس فوڈ پارک میں سات یونٹ کام کررہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں ’پردھان منتری سمپدا یوجنا‘ کے تحت 28 منصوبوں کی منظوری دی گئی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined