
دہلی این سی آر میں شدید گرمی / آئی اے این ایس
جون کی شروعات ہو گئی ہے اور دہلی-این سی آر سمیت ملک کے کئی صوبے مانسون کی راہ دیکھ رہے ہیں۔ اس دوران ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے مطابق جنوب مغربی مانسون 25 سے 30 جون کے درمیان دہلی اور پورے این سی آر علاقے میں دستک دے سکتا ہے۔
Published: undefined
آئی ایم ڈی کے مانسون میپ کے مطابق دہلی، نوئیڈا، گروگرام اور غازی آباد میں جون کے آخر میں مانسون پہنچنے کا امکان ہے۔ اسی دوران مانسون ہریانہ، پنجاب اور چنڈی گڑھ کے کچھ حصوں میں بھی آگے بڑھ سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کا اندازہ ہے کہ ہماچل پردیش، جموں وکشمیر اور لداخ کے کچھ علاقوں میں بھی تقریباً اسی عرصہ میں بارش کی سرگرمیاں دیکھنے کو مل سکتی ہیں۔
Published: undefined
گزشتہ برس یعنی 2025 میں جنوب مغربی مانسون 29 جون کو دہلی پہنچا تھا جو اس کی عام تاریخ 27 جون سے 2 دن تاخیر سے تھا۔ اس بار بھی فی الحال مانسون کے دہلی پہنچنے کا ممکنہ وقت معمول کی مدت کے آس پاس ہی بتایا جارہا ہے۔ حالانکہ ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ مانسون کی حقیقی رفتار بحر عرب اور خلیج بنگال سے آنے والی موسمیاتی ہواؤں، نچلے دباؤ کے علاقوں اور دیگر موسمیاتی نظاموں پر منحصر کرے گی اس لیے آنے والے دنوں میں آئی ایم ڈی کے پیشگی اندازوں میں کچھ تبدیلی ممکن ہے۔
Published: undefined
بتا دیں کہ راجدھانی دہلی میں جمعہ کو ہوئی ہلکی بارش اور مغربی اضطراب کے اثرات سے موسم خوشگوار ہوگیا تھا۔ شہر کے کئی حصوں میں علی الصبح ہلکی سے درمیانی بارش درج کی گئی جس کے بعد زیادہ سے زیادہ اور کم سے کم درجہ حرارت میں قابل ذکر گراوٹ دیکھنے کو ملی۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات کے مطابق دہلی کے بیس اسٹیشن صفدر جنگ میں کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا جو معمول سے 3.7 ڈگری کم رہا۔ وہیں زیادہ سے درجہ حرارت 35.8 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا جو معمول سے 4.2 ڈگری نیچے ہے۔
Published: undefined
اواخر ہفتہ کے لیے محکمہ موسمیات کا اندازہ ہے کہ دہلی کے کچھ حصوں میں ہلکی بارش، گرج-چمک اور 50-40 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔ وپیں کچھ مقامات پر ہوا کی رفتار 60 کلو میٹر فی گھنٹے تک پہنچنے کا امکان ہے۔ ہفتے کے لیے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سیلسیس اور کم سے کم درجہ حرارت 24 سے 26 ڈگری سیلسیس کے درمیان رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: WhatsApp, Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined