فائل تصویر آئی اے این ایس
پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ کا پہلگام دہشت گرد حملے میں کشمیریوں کو ملوث قرار دینا نہایت تشویشناک اور افسوسناک ہے۔انہوں نے کہاکہ 'ایک سینئر رہنما کی حیثیت سے، اور وہ بھی ایک کشمیری ہونے کے ناطے، ان کا یہ بیان تقسیم پیدا کرنے والے بیانیوں کو ہوا دے سکتا ہے اور کچھ میڈیا چینلز کو یہ موقع فراہم کرتا ہے کہ وہ کشمیریوں اور مسلمانوں کو مزید بدنام کر سکیں اور انہیں نشانہ بناسکیں'۔
Published: undefined
سابق وزیر اعلیٰ نے ان باتوں کا اظہار ہفتے کو 'ایکس' پر اپنے ایک پوسٹ میں کیا جس میں انہوں نے کہا ' فاروق صاحب کا پہلگام دہشت گرد حملے میں کشمیریوں کو ملوث قرار دینا نہایت تشویشناک اور افسوسناک ہے'۔ان کا کہنا ہے کہ 'ایک سینئر رہنما کی حیثیت سے، اور وہ بھی ایک کشمیری ہونے کے ناطے، ان کا یہ بیان تقسیم پیدا کرنے والے بیانیوں کو ہوا دے سکتا ہے اور کچھ میڈیا چینلز کو یہ موقع فراہم کرتا ہے کہ وہ کشمیریوں اور مسلمانوں کو مزید بدنام کر سکیں اور انہیں نشانہ بناسکیں'۔
Published: undefined
محبوبہ مفتی نے کہا ' یہ نہ صرف گمراہ کن ہے بلکہ ایک ایسے وقت میں انتہائی خطرناک بھی ہے جب جموں و کشمیر کے طلبہ اور تاجروں کو پہلے ہی بڑھتے ہوئے خطرات اور حملوں کا سامنا ہے'۔ انہوں نے کہاکہ 'ہمیں ہمانشی نروال سے سبق لینا چاہیے جنہوں نے اپنے شوہر کی شہادت کے باوجود ہندوستانیوں سے اپیل کی کہ کشمیریوں یا مسلمانوں کو موردِ الزام نہ ٹھہرائیں اور نشانہ نہ بنائیں'۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined