قومی خبریں

لداخ تعطل: ہند۔ چین کے سینئر فوجی عہدیداروں کی میٹنگ آج

منگل کو فوج کی 3 ڈویژن کے سربراہ جو میجر جنرل رینک کے افسر نے اپنے چینی ہم منصب کے ساتھ اس معاملے پر بات چیت کی تھی لیکن یہ بات چیت بے نتیجہ رہی۔

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا 

مشرقی لداخ سیکٹر میں حقیقی کنٹرول لائن پر گزشتہ ایک ماہ سے جاری تعطل کو دور کرنے کے لئے ہند اور چین کے سینئر فوجی افسران کے درمیان آج پہلی اعلی سطح میٹنگ ہوگی۔

Published: undefined

حقیقی کنٹرول لائن پر خاص طور پر تین جگہوں پر دونوں فوجوں کے مابین تعطل ہے اور گزشتہ ایک مہینے سے دونوں نے وہاں اچھی خاصی تعداد میں فوج جمع کررکھی ہے۔

Published: undefined

لیفٹننٹ جنرل سطح کے افسران کی یہ میٹنگ چین کے چوشول مولڈو واقع بارڈر پرسنل میٹنگ پوائنٹ پر ہوگی، جو اس طرح کی میٹنگوں کے لئے لداخ میں مقرر دو مراکز میں سے ایک ہے۔ میٹنگ میں ہندوستان کی قیادت لیہ واقع 14 ویں کور کے کمانڈر لیفٹننٹ جنرل ہریندر سنگھ کریں گے جبکہ چین کی جانب سے ان کے ہم منصب فوجی افسر بات چیت کی میز پر ہوں گے۔

Published: undefined

منگل کو فوج کی 3 ڈویژن کے سربراہ جو میجر جنرل رینک کے افسر ہیں، انہوں نے اپنے چینی ہم منصب کے ساتھ اس معاملے پر بات چیت کی تھی لیکن یہ بات چیت بے نتیجہ رہی۔ اس کے بعد جمعہ کو اعلی سطح میٹنگ کا فیصلہ کیا گیا۔ اس کے علاوہ بھی دونوں فریقین کے درمیان مختلف سطح کے افسران کی تقریباً 8 میٹنگیں ہوچکی ہیں۔

Published: undefined

ادھر کل ہندوستان اور چین کے درمیان لداخ میں حقیقی کنٹرول لائن پر پیدا شدہ فوجی تعطل کے درمیان دونوں ممالک کی وزارت خارجہ میں جوائنٹ سکریٹری سطح کی بات چیت ہوئی جس میں چین کی جانب سے صورتحال کو معمول پر لانے کے لئے مثبت اشارے دیئے گئے۔

Published: undefined

وزارت خارجہ میں جوائنٹ سکریٹری (مشرقی ایشیا) پیوش شریواستو اور چینی وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل کوو چیانگاؤ کے مابین ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ بات چیت کے بعد آج رات جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ ہندوستان اور چین کے درمیان پرامن، مستحکم اور متوازن تعلقات موجودہ عالمی حالات میں استحکام کے لئے اہم ہیں۔ یہ بات چیت لداخ میں سنیچر کو ہندوستان اور چین کی فوجوں کے مابین لیفٹننٹ جنرل سطح کی میٹنگ سے قبل کی شام ہوئی۔

Published: undefined

وزارت خارجہ نے آج رات یہاں یہ اطلاع دی۔ ویڈیو کانفرنسنگ میں دونوں فریقوں نے ہندوستان اور چین کے دو فریقی تعلقات کی تازہ صورتحال اور سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ اس سلسلے میں انہوں نے وزیراعظم نریندر مودی اور چینی صدر شی جن پنگ کے ذریعہ ظاہر اس اتفاق کو یاد کیا کہ ہندوستان اور چین کے درمیان امن و استحکام اور متوازن تعلقات موجودہ عالمی حالات میں استحکام کے لئے ایک مثبت عنصر ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined