قومی خبریں

ایم سی ڈی قائمہ کمیٹی الیکشن: عآپ کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرے گی بی جے پی، کل دن بھر ہوا تھا ہنگامہ

بی جے پی اسٹینڈنگ کمیٹی کے انتخاب کو لے کر عام آدمی پارٹی کے خلاف آج سپریم کورٹ میں عرضی داخل کرے گی۔ کل مسلسل تیسرے روز ہنگامہ آرائی کے بعد قائمہ کمیٹی کے ارکان کا انتخاب نہیں ہو سکا تھا

<div class="paragraphs"><p>ایم سی ڈی ہاؤس، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

ایم سی ڈی ہاؤس، تصویر آئی اے این ایس

 

نئی دہلی: ایم سی ڈی میں قائمہ کمیٹی کے انتخاب کے دوران کل جمعہ (24 فروری) کو مسلسل تیسرے دن ہنگامہ آرائی کے بعد ایوان کی کارروائی پیر کی صبح تک کے لئے ملتوی کر دی گئی۔ میئر شیلی اوبرائے نے اعلان کیا کہ اسٹینڈنگ کمیٹی کے ارکان کے انتخاب کے لیے دوبارہ انتخاب 27 فروری کو 11 بجے ہوں گے۔ بجے ہوں گے۔ دریں اثنا، آج بی جے پی نے اعلان کیا ہے کہ وہ اسٹینڈنگ کمیٹی کے انتخاب پر عام آدمی پارٹی کے خلاف سپریم کورٹ میں عرضی داخل کرے گی۔

Published: undefined

خیال رہے کہ عام آدمی پارٹی کے اعتراض کے بعد جمعہ کو ایم سی ڈی کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے ارکان کے انتخاب کے لیے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کو روکے جانے کے بعد ہنگامہ برپا ہو گیا۔ بی جے پی اور عآپ کونسلروں نے ایوان کے تقدس کو نظر انداز کرتے ہوئے ایک دوسرے پر حملہ کیا۔ دوبارہ گنتی کے عمل کو روکنے کے میئر کے فیصلے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے بی جے پی کونسلروں نے نعرے بازی کی۔ دریں اثنا، مائیک توڑے گئے، بیلٹ پیپر پھاڑے گئے اور پولنگ کے بکسوں کو نقصان پہنچایا گیا۔

Published: undefined

ایوان میں دونوں طرف کے کونسلروں کی طرف سے نعرے بازی کے درمیان میئر شیلی اوبرائے نے کہا ’’اسٹینڈنگ کمیٹی کے ارکان کے انتخاب کے لیے ووٹنگ 27 فروری کو ہوگی۔‘‘ ایوان کی کارروائی ملتوی ہونے کے بعد میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے اوبرائے نے کہا کہ آج کا دن سب سے افسوسناک ہے۔ ایوان کے وقار کا خیال نہیں رکھا گیا۔ اسٹینڈنگ کمیٹی کے انتخاب سے پہلے ہم نے بی جے پی کے مطالبات کو سنا اور ان کی تکمیل کو یقینی بنایا لیکن جب ووٹوں کی گنتی شروع ہوئی اور انہیں (بی جے پی) احساس ہوا کہ وہ ہار رہے ہیں تو بی جے پی کے کونسلروں نے ہنگامہ کھڑا کر دیا۔

اوبرائے نے کہا ’’انہوں نے نہ صرف مجھے بلکہ دیگر خواتین کونسلروں کو بھی نشانہ بنایا۔ وہ نہ صرف ایوان کی بلکہ میئر کی کرسی کی بھی بے عزتی کر رہے ہیں۔ آج میں بی جے پی سے ہار ماننے کی اپیل کرنا چاہتی ہوں۔‘‘

Published: undefined

اس ہنگامے کے بعد عآپ کے کونسلر نے جمعہ کی دیر رات کملا مارکیٹ پولیس اسٹیشن میں احتجاج کرتے ہوئے بی جے پی کونسلروں کے خلاف شکایت درج کرنے کا مطالبہ کیا۔ دہلی کی نئی میئر شیلی اوبرائے اپنی ٹیم کے ساتھ بی جے پی کونسلروں کی شکایت کرنے پولیس اسٹیشن پہنچی تھیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے پولیس تحفظ کا بھی مطالبہ کیا۔

دوسری طرف بی جے پی کی کونسلر میناکشی شرما نے کملا مارکیٹ پولیس اسٹیشن میں عآپ کونسلروں کے خلاف مجرمانہ حملہ اور بی جے پی کی خواتین کارپوریٹروں کو سنگین چوٹ پہنچانے اور جان کو خطرے میں ڈالنے کے الزام میں شکایت درج کرائی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined