قومی خبریں

دھن تیرس اور دیوالی کے سبب زبردست ٹریفک جام، یمنا-آگرہ ایکسپریس وے سے لے کر دہلی-این سی آر تک رینگ رہیں گاڑیاں

آگرہ-یمنا ایکپریس وے پر کئی کلومیٹر تک جام لگ گیا ہے، لوگوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ بھیڑ کی وجہ سے ٹرینوں کا بھی برا حال ہے، جنرل ڈبوں میں لوگ باتھ روم میں سفر کرنے کو مجبور ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>ویڈیو گریب</p></div>

ویڈیو گریب

 

راجدھانی دہلی سمیت ملک کی دیگر ریاستوں میں دھن تیرس اور دیگر تہواروں کی کافی دھوم دیکھی جا رہی ہے۔ بازاروں میں لوگوں کی زبردست بھیڑ نظر آ رہی ہے۔ آگرہ-یمنا ایکپریس وے کے ٹول پلازہ پر کئی کلومیٹر تک جام لگ گیا ہے، جس کی وجہ سے لوگوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ بھیڑ کی وجہ سے ٹرینوں کا بھی برا حال ہے۔ جنرل ڈبوں میں بھیڑ کی وجہ سے لوگوں کو باتھ روم تک میں سفر کرنا پڑ رہا ہے۔ یہی نہیں اے سی کوچ میں بھی چڑھنے کے بعد اپنی سیٹ تک پہنچنے میں لوگوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ ٹرینوں اور سڑکوں پر بھیڑ کی اصل وجہ یہ ہے کہ اس بار دیوالی پیر کو پڑ رہی ہے، اور ہفتہ و اتوار کے روز بھی ہفتہ واری چھٹی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ دہلی-این سی آر میں رہ کر ملازمت کرنے والے لوگ اپنے گھروں کے لیے جمعہ کی رات اور ہفتہ کی صبح نکلے ہیں۔ ہندی نیوز پورٹل ’آج تک‘ پر شائع خبر کے مطابق دہلی کے مشہور لاجپت نگر سنٹرل مارکیٹ میں بھی ہفتہ کی صبح سے لوگوں کی بھاری بھیڑ نظر آ رہی ہے۔ بڑی تعداد میں لوگ مارکیٹ پہنچ رہے ہیں اور خریداری کر رہے ہیں۔ اس دوران بھیڑ کو کنٹرول کرنے کے تمام انتظام کر لیے گئے ہیں، پولیس ٹیم کی تعیناتی کے ساتھ ہی مسلسل سی سی ٹی وی کیمرے سے نگرانی رکھی جا رہی ہے۔ ساتھ ہی مسلسل اناؤنسمنٹ کے ذریعہ لوگوں کو سیکورٹی سے متعلق ہدایات بھی دی جا رہی ہیں۔

Published: undefined

دہلی کے کالکاجی علاقے میں کالاکاجی مندر سے نہرو پلیس/چراغ دہلی اور مودی مِل کی طرف جانے والی سڑک پر ہفتہ کی صبح سے ہی زبردست جام ہے۔ بھیڑ کا عالم یہ ہے کہ یہاں گاڑیاں رینگ رہی ہیں، حالانکہ جمعہ کی شام کو بھی یہاں زبردست ٹریفک جام تھا۔ یہی وجہ ہے کہ کالکاجی مندر سے چراغ دہلی/ایئرپورٹ کی طرف جانے والے لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ دہلی این سی آر کے علاوہ مہاراشٹر سے بھی ایک تصویر سامنے آئی ہے۔ یہ تصویر کراڈ کے پونے-بنگلورو نیشنل قومی شاہراہ کا بتایا جا رہا ہے۔ زبردست ٹریفک جام لگا ہوا ہے، لوگوں کو 2 کلومیٹر کا سفر طے کرنے میں کئی گھنٹے لگ جا رہے ہیں۔

Published: undefined

دوسری جانب تہواروں کے سبب ریلوے اسٹیشنوں پر بھاری بھیڑ دیکھنے کو مل رہی ہے۔ نئی دہلی ریلوے اسٹیشن اور آنند وہار ریلوے اسٹیشن پر اپنے شہر کے لیے ٹرین پکڑنے کے لیے بڑی تعداد میں لوگ پہنچ رہے ہیں، جس کے سبب پلیٹ فارم پر بھاری بھیڑ دیکھنے کو مل رہی ہے۔ حالانکہ بھیڑ کو کنٹرول کرنے کے لیے بڑی تعداد میں پولیس کی تعیناتی کی گئی ہے۔ ساتھ ہی پلیٹ فارم پر رسی بھی لگائی گئی ہے، تاکہ ٹرین آنے پر بھیڑ اچانک ٹرین میں نہ داخل ہو جائے۔ اس کے علاوہ پلیٹ فارم پر اناؤنس بھی کیا جا رہا ہے اور لوگوں کو گائیڈ بھی کیا جا رہا ہے۔

Published: undefined

لکھنؤ ریلوے اسٹیشن پر بھی لوگوں کی بھاری بھیڑ امڈ رہی ہے۔ بھیڑ کا عالم یہ ہے کہ لوگ ٹرین میں بھی نہیں چڑھ پا رہے ہیں، جس کے سبب لوگوں کی ٹرینیں چھوٹ جا رہی ہیں۔ لکھنؤ سے بہار کے مختلف شہروں مں جانے والی ٹرینوں میں بھی مسافروں کی بھیڑ دیکھنے کو مل رہی ہے۔ بھیڑ کے سبب لوگ ٹوائلٹ میں سفر کرنے کو مجبور ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined