
حکومت کی عوام مخالف پالیسیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کا منظر
تصاویر: محمد تسلیم
نئی دہلی: دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر دیویندر یادو کی ایما پر اور چاندنی چوک ضلع صدر محمد عثمان کی ہدیات کے مطابق مٹیا محل اسمبلی حلقہ میں مودی سرکار کی عوام مخالف پالیسیوں کے خلاف ایک زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ دودھ، گیس سلنڈر، پیٹرول، ڈیزل، سی این جی، سونے چاندی کی امپورٹ ڈیوٹی اور گھریلو استعمال کی تمام اشیاء کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے خلاف بازار سیتا رام بلاک کانگریس کی جانب سے مدر ڈیری اجمیری گیٹ اور ذاکر حسین کالج کے قریب واقع پیٹرول پمپ پر زبردست احتجاج کیا گیا۔
Published: undefined
اس موقع پر چاندنی چوک ضلع صدر محمد عثمان نے کہا کہ مہنگائی سے عام عوام سخت پریشان ہیں جبکہ وزیر اعظم بیرونِ ملک دوروں میں مصروف ہیں۔ کانگریس کارکنان نے مودی حکومت کی عوام مخالف پالیسیوں کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے اپنا احتجاج درج کرایا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی عوام مخالف پالیسی کے سبب لوگوں کی زندگی پوری طرح بکھر چکی ہے، روز مرہ میں کام آنے والی اشیائے خورد و نوش کی قیمت بڑھنے سے لوگوں کا گھریلو بجٹ بگڑ رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کانگریس پارٹی نے ہمیشہ عوام کی بھلائی کے کام کئے ہیں اور آگے بھی کانگریس پارٹی عوام کے حق کی لڑائی جاری رکھے گی۔
Published: undefined
دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے جنرل سکریٹری اور کانگریس کے سینئر لیڈر مرزا جاوید علی نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ایک بھی ایسا کام نہیں کیا جس سے عوام کو راحت ملی ہو۔ نوٹ بندی اور لاک ڈاؤن کے بعد سے ہر کس و ناکس معاشی بحران سے گزر رہا ہے اور ایسے میں کمر توڑ مہنگائی نے عوام کی مشکلات میں اضافہ کیا ہے۔ انہوں نے کیہ بھی کہا کہ حکومت کو چاہئے تھا کہ وہ اس بحران کے وقت میں عوام کو راحت پہنچانے کا کام کرتی، لیکن اس نے روز مرہ میں کام آنے والی چیزوں کے ہی دام بڑھا کر عوام کے زخموں پر نمک رکھ دیا ہے۔ مرزا جاوید علی نے کہا کہ کانگریس پارٹی عوام سے جڑے مسائل پر چپ نہیں بیٹھے گی۔
Published: undefined
سیتا رام بازار کی بلاک صدر ڈاکٹر سیما عابد نے کہا کہ مہنگائی کے دور میں خواتین کو کچن چلانے میں مزید دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ایک ایک روپیہ بچا کر گھر چلانے والی خواتین آج سوچنے پر مجبور ہیں کہ وہ مستقبل میں اپنا گھر کیسے چلا پائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کو چاہئے کہ وہ ایسی پالیسی بنائے جس سے عوام کے حق میں ہو اور وہ اپنا گھر چلا سکیں۔
Published: undefined
اس موقع پر بلاک بازار سیتا رام سے نائب صدر عباد الرحمٰن، جنرل سکریٹری محمد عابد، سکریٹری نکھیل گپتا، ہیمنت تیواری، ستیش شرما، شاہ جہاں باجی، شبنم، سمرین، روشن فاطمہ اور علاقے کے کثیر تعداد میں لوگوں نے احتجاج میں حصہ لیا۔
Published: undefined
Follow us: WhatsApp, Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز