قومی خبریں

دہلی سے ملحق غازی آباد واقع جے پوریا مال میں زبردست آتشزدگی، اوپری منزل خاک

مقامی لوگوں نے فائر بریگیڈ محکمہ کو آگ لگنے کی خبر دی جس کے بعد دمکل کی کئی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں۔ لوگوں کے مطابق مال کے اوپری فلور میں لگی آگ نے تیزی کے ساتھ خطرناک شکل اختیار کر لی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا RITA

دہلی سے ملحق غازی آباد کے اندرا پورم واقع جے پوریا مال میں منگل کی دوپہر اچانک زبردست آگ لگ گئی۔ آگ مال کی تیسری منزل میں لگی ہے اور سامنے آئی تصویروں میں آگ کی خطرناکی صاف دیکھنے کو مل رہی ہے۔ مقامی لوگوں نے فائر بریگیڈ محکمہ کو آگ لگنے کی خبر دی جس کے بعد دمکل کی کئی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ بجھانے کا عمل شروع ہو گیا۔ حالانکہ ابھی تک آگ پر پوری طرح سے قابو نہیں پایا جا سکا ہے۔

Published: undefined

لوگوں نے بتایا کہ اوپری منزل میں لگی آگ کافی تیزی کے ساتھ پھیلی اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ کی لپٹوں نے خطرناک شکل اختیار کر لی۔ آگ لگنے کی وجہ کا اب تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔ فی الحال حادثے میں کسی طرح کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے، لیکن معاشی نقصان بڑے پیمانے پر ہوا ہے۔ تصویروں میں صاف دکھائی دے رہا ہے کہ آتشزدگی واقعہ میں مال کی اوپری منزل پر موجود ملکیت جل کر خاک میں تبدیل ہو گئی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined