
آگ کی علامتی تصویر / آئی اے این ایس
مہاراشٹر کے تھانے ضلع کے بدلاپورایسٹ کے ایم آئی ڈی سی علاقے میں واقع پیسیفک کیمیکل کمپنی میں بدھ کی دیر رات زوردار دھماکے کے بعد آگ لگنے سےعلاقے میں کہرام مچ گیا۔ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ آگ کے شعلے 2 سے 3 کلومیٹردورتک دیکھے جا سکتے تھے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائربریگیڈ کی 4 گاڑیاں جائے وقوعہ پر پہنچیں اورکئی گھنٹے کی مشقت کے بعد آگ پرقابو پالیا۔ ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ بدلاپور تھانے کی ٹیم اس واقعہ کی تحقیقات کر رہی ہے۔
Published: undefined
ابتدائی معلومات کے مطابق یہ بھیانک واردات کھروائی ایم آئی ڈی سی واقع پیسیفک کیمیکل کمپنی میں ہوئی۔ مقامی رہائشیوں سے موصول ہونے والی معلومات کے مطابق آدھے گھنٹے سے15منٹ کے عرصے میں تقریباً 8 سے 10 دھماکے ہوئے۔ دھماکوں کی آوازیں 3 کلومیٹردور تک سنی گئیں۔ اس واردات کے سبب زمین لرزنے کی وجہ سے مقامی لوگ دہشت میں آگئےاورپولیس نیز فائر ڈیپارٹمنٹ کو فوری طور پر اطلاع دی گئی۔
Published: undefined
خبر ملتے ہی بدلاپور فائر ڈپارٹمنٹ کی 4 فائر گاڑیاں کچھ ہی دیرمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اورآگ پر قابو پایا۔ فائر اہلکاروں نے کمپنی کے اندرسرچ آپریشن بھی کیا۔ خوش قسمتی سے اس حادثے میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ دھماکہ دیررات ہوا جب فیکٹری میں مزدوراورعملہ موجود نہیں تھا۔ فی الحال دھماکے کی وجوہات جاننے کی کوششیں جاری ہیں۔
Published: undefined
وہیں دوری طرف ملحقہ شہرممبئی کے اندھیری علاقے میں بھیانک آتشزدگی سے دو لوگوں کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ اندھیری ایسٹ کے چاندیولی علاقے میں ایک تجارتی عمارت میں آگ لگنے سے دو لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔ یہ واردات ٹیکس سینٹر، نارائن پلازہ بلڈنگ کی تیسری منزل پر واقع دفتر میں ہوئی۔ آگ لگنے سے عمارت میں دھواں بھر گیا۔ فائر ڈپارٹمنٹ نے آگ کو لیول 1 قرار دے کر قابو کیا۔ آفس سے دو افراد کو بے ہوش حالت میں نکالاگیا جنہیں اسپتال لے جایا گیا لیکن ڈاٹکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined