منوج جرانگے پاٹل
مہاراشٹر میں مراٹھا ریزرویشن تحریک کے لیڈر منوج جرانگے پاٹل نے اتوار (24 اگست) کو بیڈ میں ایک ریلی نکالی۔ اس دوران جلسۂ عام کو خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ریاست کے وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس پر جم کر حملہ بولا ہے۔ منوج جرانگے نے کہا کہ ’’مراٹھوں کے بیٹوں کو اگر چھیڑا، تو میں چھوڑنے والا نہیں ہوں۔‘‘ ساتھ ہی انہوں نے 29 اگست کو لاکھوں کارکنان کے ساتھ ممبئی آنے کا اعلان کیا اور زیادہ سے زیادہ لوگوں سے شامل ہونے کی گزارش کی بھی کی۔
Published: undefined
بیڈ میں لوگوں سے خطاب کے دوران منوج جرانگے نے کہا کہ ’’ہماری کئی نسلوں کا نقصان ہو گیا ہے۔ اب سوچ سمجھ کر آنی والی لڑائیوں میں جیت حاصل کرنی ہوں گی۔ چلو ممبئی، اب 29 اگست کو فائٹ طے ہے۔ مجھے ممبئی میں مار دیں گے، ایسا کہا جا رہا ہے۔ آپ نے میری ماں-بہنوں کو خون کے آنسو رلایا ہے، لیکن اس بار اگر ہمارے بچوں کو چھیڑا تو ہم دکھا دیں گے کہ مراٹھوں کی اولاد کیا ہوتی ہے۔ ہمیں پرامن طریقے سے ممبئی جانا ہے۔‘‘ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ’’پولیس نے ہمیں ڈی جے نہیں بجانے دیا۔ یاد رکھو حکومت آتی جاتی رہتی ہے۔ میں بہت خونخوار ہوں، اگر کوئی میرے دماغ میں بیٹھ گیا تو اس کا جینا مشکل کر دوں گا۔ اب اگر بیڈ میں کسی اور کا ڈی جے بجے گا تو میں دکھاؤں گا۔‘‘
Published: undefined
منوج جرناگے نے مزید کہا کہ ’’میری ذات کو کوئی بے وجہ چھیڑے گا تو میں چھوڑوں گا نہیں۔ وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس ڈی وائی ایس پی سے چھوٹی موٹی حرکتیں کرا رہے ہیں۔ میری ذات پرامن طریقہ سے مطالبہ کر رہی ہے، لیکن جان بوجھ کر انہیں اکسایا جا رہا ہے۔ کیا ڈی جے بجانا مراٹھوں کو اکسانے کا مسئلہ ہے؟ کیا فڑنویس کی سازش تھی کہ بیڈ میں فساد کروایا جا ئے؟‘‘ انہوں نے کہا کہ ’’اگر ریزرویشن نہیں دیا تو ممبئی جا کر کیا کرنا ہے، یہ میں وہی بتاؤں گا۔ اب حکومت کے پاؤں اکھڑ گئے ہیں۔ مراٹھوں کے مطالبات کو نظرانداز کیا گیا ہے۔ میرے بچوں کا سوال ہے، اس لیے مجھے ممبئی جانا ہے۔ اگر آپ ہمارے مطالبات پورے کریں گے تو ہم ممبئی نہیں آئیں گے۔ یہیں سے وزارت پر گُلال پھینک دیں گے۔ لیکن معاشرہ کے لوگوں سے گزارش ہے کہ کوئی تشدد نہ کرے۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر سوشل میڈیا