قومی خبریں

اورنگ آباد: خوفناک آتشزدگی میں کئی گھر خاکستر، تین بچوں کی موت

داؤد نگر کی سب ڈویژنل افسر کماری انوپما سنگھ نے منگل کو نونیر گاؤں میں لگی آگ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اس واقعے میں کئی گھر جل کر راکھ ہوگئے اور تین بچوں کی جھلس کر موت ہوگئی ہے۔

علامتی، تصویر یو این آئی
علامتی، تصویر یو این آئی 

اورنگ آباد: بہار کے اورنگ آباد ضلع میں اوبرا بلاک کے نونیر گاﺅں میں آج دو پہر خوفناک آگ لگ جانے سے قریب بارہ گھر جل کر راکھ ہوگئے اور اس واقعے میں تین بچے کی جھلس کر موت ہوگئی۔ داؤد نگر کی سب ڈویژنل افسر کماری انوپما سنگھ نے منگل کو نونیر گاؤں میں لگی آگ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ اس واقعے میں کئی گھر جل کر راکھ ہوگئے وہیں تین بچوں کی جھلس کر موت ہوگئی ہے۔

Published: undefined

انوپما سنگھ نے مزید بتایا کہ آگ پر قابو پالیا گیا ہے اور ابھی راحت اور بچاﺅ کا کام چل رہا ہے۔ آگ لگنے کی وجوہات کا فی الحال پتہ نہیں چل سکا ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی اوبرا کے سرکل افسر اور تھانہ صدر موقع پر پہنچ گئے ہیں اور ضروری تفتیش کر رہے ہیں۔ اس میں ایک بچے کی لاش برآمد کرلی گئی ہے اور دو دیگر کی لاش باہر نکالنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined