قومی خبریں

دہلی میں ’ان لاک‘ کے تحت کل سے کئی رعایتیں، دکانوں پر عائد ’آڈ-ایون‘ ختم، ریستوراں اور سلون کو بھی راحت

قومی راجدھانی میں کورونا بحران کی شدت کم ہونے کے درمیان ان لاک کا عمل جاری ہے، وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے اتوار کے روز دہلی کے باشندگان کے لئے مزید رعایتوں کا اعلان کیا ہے

دہلی میں لاک ڈاؤن کے سبب اپنے آبائی وطن لوٹتے مہاجر مزدور / تصویر قومی آواز / وپن
دہلی میں لاک ڈاؤن کے سبب اپنے آبائی وطن لوٹتے مہاجر مزدور / تصویر قومی آواز / وپن 

نئی دہلی: قومی راجدھانی دہلی میں کورونا کے معاملوں میں کمی آنے کے درمیان ان لاک کا عمل بھی جاری ہے۔ وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے اتوار کے روز ان لاک کے تحت دہلی کے باشندگان کے لئے مزید رعایتوں کا اعلان کیا۔ دہلی میں اب دکانیں صبح 10 بجے سے رات 8 بجے تک کھلیں گی، اس کے علاوہ دکانوں پر عائد آڈ ایون کی بندش کو بھی ہٹا دیا گیا ہے۔

وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے رعایتوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اگر انفیکشن کے معاملے اسی طرح کم ہوتے رہے تو زندگی رفتہ رفتہ معمول پر آ جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک عظیم سانحہ ہے جس کا مقابلہ ہمیں متحد ہو کر کرنا ہے۔

Published: undefined

دہلی کے بازاروں اور مال کے لئے عائد آڈ ایون کی بندش کو ختم کر دیا گیا ہے۔ اب تمام بازاروں اور مالز میں موجود دکانیں ایک ساتھ کھولی جا سکیں گی۔ یہ رعایت ایک ہفتہ کے لئے فراہم کی گئی ہے اگر کورونا کے معاملوں میں اضافہ ہوتا ہے تو پابندیاں پھر سے عائد کی جائیں گے۔

Published: undefined

تازہ رعایتوں کے اعلان کے بعد سلون اور ریستراں بھی کھولے جا سکتے ہیں لیکن ان میں صلاحیت سے آدھے لوگ ہی بیکوقت خدمات حاصل کر سکتے ہیں۔ ہفتہ واری بازاروں کو کھولنے کی بھی اجازت فراہم کی گئی ہے، تاہم ایک دن میں علاوقہ کا ایک ہی ہفتہ واری بازار کھولا جا سکتا ہے۔

Published: undefined

ان لاک کے تحت ایک ہفتہ پہلے میٹرو کو آدھی صلاحیت کے ساتھ چلانے کی اجازت دی گئی تھی۔ اس کے علاوہ نجی دفاتر 50 فیصد صلاحیت کے ساتھ صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک کھولے جا سکتے ہیں۔ سرکاری دفاتر میں کلاس ون افسران کی صد فیصد حاضری اور بقیہ عملہ کی 50 فیصد حاضری ہو سکتی ہے۔ اس کے علاوہ ای کامرس کی کمپنیاں سامان کی ہوم ڈلیوری کر سکتی ہیں۔

اسکول کالج سمیت تمام تعلمی ادارے، سوئمنگ پول، سنیما ہال، پبلک پارک، کمیونٹی ہال، اسٹیڈیم، اسپورٹس کمپلیکس فی الحال بند رہیں گے

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined