
من کی بات / ویڈیو گریب
وزیر اعظم نریندر مودی کے ’من کی بات‘ پروگرام کی 129 ویں قسط اتوار (28 دسمبر) کو نشر کی گئی۔ یہ 2025 کی آخری قسط ہے۔ یہی وجہ ہے کہ انہوں نے 2026 کے چیلنجوں، امکانات اور ترقی پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ ساتھ ہی انہوں نے 2025 کی کامیابیوں پر بھی بات کی۔ انہوں نے کہا کہ 2025 ہندوستان کے لیے فخر سے بھرپور سنگ میل کا سال تھا۔
Published: undefined
وزیر اعظم مودی کا کہنا ہے کہ 2025 نے ہمیں کئی ایسے لمحے دیے جن پر ہر ہندوستانی کو فخر ہوا۔ ملک کی سیکورٹی سے لے کر کھیل کے میدان تک، سائنس لیبارٹیوں سے لے کر دنیا کے سب سے بڑے پلیٹ فارم تک، ہندوستان نے ہر جگہ اپنی مضبوط چھاپ چھوڑی۔ سائنس اور خلائی شعبہ میں ہندوستان نے بڑی چھلانگیں لگائیں۔ شبھانشو شکلا پہلے ہندوستانی بنے جو بین الاقوامی اسٹیشن تک پہنچے۔
Published: undefined
وزیر اعظم مودی نے کہا کہ کچھ دنوں میں 2026 دستک دینے والا ہے اور آج جب میں آپ سے بات کر رہا ہوں تو من میں پورے ایک سال کی یادیں گھوم رہی ہیں۔ کئی تصاویر، بہت سی بحثیں اور بہت سی کامیابیاں جنہوں نے ملک کو متحد کیا۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ رواں سال ’آپریشن سندور‘ ہر ہندوستانی کے لیے فخر کی علامت بن گیا۔ دنیا نے واضح طور پر دیکھا کہ آج ہندوستان اپنی سیکورٹی سے کوئی سمجھوتہ نہیں کرتا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ 2025 میں عقیدہ، ثقافت اور ہندوستان کی منفرد وراثت سب کو ایک ساتھ دیکھا گیا۔
Published: undefined
وزیراعظم مودی نے کہا کہ ’اسمارٹ انڈیا ہیکاتھون 2025‘ کا اختتام رواں ماہ ہی ہوا ہے۔ اس ہیکاتھون کے دوران 80 سے زیادہ سرکاری محکموں کے 270 سے زائد مسائل پر طلبہ نے کام کیا۔ طلبہ نے ایسے حل پیش کیے جو حقیقی زندگی کے چیلنجوں سے منسلک تھے۔ ساتھ ہی انہوں نے کھیلوں میں 2025 میں ہندوستان کی کامیابی پر بھی بات کی۔ انہوں نے کہا کہ مرد کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی جیتی، خواتین کرکٹ ٹیم نے پہلی بار عالمی کپ اپنے نام کیا، ہندوستان کی بیٹیوں نے ویمنز بلائنڈ ٹی-20 ورلڈ کپ جیت کر تاریخ رقم کی، ایشیا کپ ٹی-20 میں ترنگا شان سے لہرایا اور پیرا ایتھلیٹس نے عالمی چیمپیئن شپ میں کئی تمغے جیتے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined