قومی خبریں

کانگریس دفتر میں منموہن سنگھ کو دی گئی آخری وداعی، سونیا، راہل، پرینکا سمیت کئی بڑے رہنما موجود

کانگریس رہنما راہل گاندھی منموہن سنگھ کے کنبہ کو خود کانگریس دفتر میں لے کر گئے۔ آنجہانی منموہن سنگھ کو آخری سلام کہنے کے لیے کھڑگے چدمبرم سمیت بڑی تعداد میں سینئر رہنما موقع پر موجود رہے۔

<div class="paragraphs"><p>ویڈیو گریب</p></div>

ویڈیو گریب

 

سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کا جسد خاکی کانگریس دفتر پہنچ چکا ہے۔ یہاں سے ان کا آخری سفر دہلی کے نگم بودھ گھاٹ تک ہوگا، جہاں 11:45 بجے ان کی آخری رسوم ادا کی جائے گی۔ منموہن سنگھ کو آخری وداعی دینے کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی بھی نگم بودھ گھاٹ پہنچیں گے۔ جس وقت آنجہانی ڈاکٹر منموہن سنگھ کا جسد خاکی کانگریس دفتر پہنچا اس وقت انہیں وداعی دینے کے لیے تمام رہنما اور بڑی ہستیاں موجود تھیں۔

Published: undefined

کانگریس رہنما راہل گاندھی منموہن سنگھ کے کنبہ کو خود کانگریس دفتر میں لے کر گئے۔ پرینکا گاندھی واڈرا بھی اے آئی سی سی دفتر پہنچ چکی ہیں۔ اس کے علاوہ سونیا گاندھی، ملکارجن کھڑگے، پی چدمبرم سمیت بڑی تعداد میں سینئر رہنما موجود ہیں۔ کانگریس پارٹی دفتر میں آنجہانی ڈاکٹر منموہن سنگھ کا جسد خاکی پارٹی کارکنان کے آخری دیدار کے لیے رکھا گیا ہے۔

Published: undefined

اس سے قبل فوج کی گاڑی کانگریس دفتر کے باہر رکی اور ترنگے میں لپٹے ڈٓاکٹر منموہن سنگھ کے جسد خاکی کو کندھوں پر اٹھا کر اندر لے جایا گیا۔ ایک گھنٹے یہاں پر کانگریس رہنما اور کارکنان اپنے مقبول رہنما آنجہانی ڈاکٹر منموہن سنگھ کا آخری دیدار کریں گے۔ اس کے بعد ان کا جسد خاکی آخری سفر کے لیے روانہ ہوگا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined