قومی خبریں

اہلیہ کی صحت کا حوالہ دے کر منیش سسودیا نے دی عبوری ضمانت کی درخواست، دہلی ہائی کورٹ کا سی بی آئی کو نوٹس

اپولو اسپتال میں سیما سسودیا کی عیادت کے بعد وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے ٹوئٹ کیا تھا ’’میں ابھی سیما بھابھی سے اسپتال میں ملاقات کر کے آ رہے ہیں۔ وہ 24 اپریل سے اسپتال میں داخل ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>منیش سسودیا، تصویر یو این آئی</p></div>

منیش سسودیا، تصویر یو این آئی

 

نئی دہلی: دہلی کے سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا نے اپنی اہلیہ کی صحت کا حوالہ دیتے ہوئے عبوری ضمانت کے لیے دہلی ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے۔ اس معاملہ پر بدھ کو عدالت نے مرکزی تفتیشی ایجنسی (سی بی آئی) کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔

Published: undefined

خیال رہے کہ 25 اپریل کو اچانک طبیعت بگڑنے پر دہلی شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ کے سلسلہ میں تہاڑ جیل میں قید منیش سسودیا کی اہلیہ سیما سسودیا کو اپولو اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ تبھی سے ان کا علاج جاری ہے۔ ایک دن بعد یعنی 6 اپریل کو وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال سیما سسودیا کی عیادت کے لیے اسپتال پہنچے تھے۔

Published: undefined

اپولو اسپتال میں سیما سسودیا کی عیادت کے بعد وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے ٹوئٹ کیا تھا ’’میں ابھی سیما بھابھی یعنی منیش جی کی بیوی سے اسپتال میں ملاقات کر کے آ رہے ہیں۔ وہ 24 اپریل سے اسپتال میں داخل ہیں۔ انہیں ملٹیپل سکلیروسیس کی بیماری ہے۔ یہ بہت سنگین بیماری ہے۔ میں خدا سے ان کی صحت کے لیے دعا گو ہوں۔‘‘ خیال رہے کہ سی بی آئی نے منیش سسودیا کو 26 فروری 2023 کو دہلی ایکسائز پالیسی میں مبینہ بے ضابطگیوں کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ تب سے وہ تہاڑ جیل میں قید ہیں۔

Published: undefined

ملٹیپل سکلیروسیس آٹو امیون سسٹم سے متعلق بیماری ہے۔ یہ انسانی مرکزی اعصابی نظام کو بری طرح متاثر کرتی ہے۔ یہ ایک ایسی بیماری ہے جو متاثرہ شخص کے دماغ اور جسم کا توازن بگاڑ دیتی ہے۔ اس بیماری کی وجہ سے دماغ اور جسم کے درمیان ہم آہنگی برقرار رکھنا ممکن نہیں ہوتا۔ اس مرض میں مبتلا شخص کو دیکھنے اور بولنے میں تکلیف، توجہ مرکوز کرنے میں دشواری اور کمزوری محسوس ہوتی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined