قومی خبریں

منی پور تشدد: ہجوم نے آئی پی ایس افسر کی گاڑی نذر آتش کر دی، آر اے ایف سے جھڑپ میں 19 خواتین زخمی

امپھال ویسٹ میں ایک آئی پی ایس افسر کی گاڑی کو ہجوم نے نذر آتش کر دیا، جبکہ ایک اور واقعے میں میں آر اے ایف کے ساتھ جھڑپ کے دوران کم از کم 19 خواتین زخمی ہو گئیں

<div class="paragraphs"><p>آئی اے این ایس</p></div>

آئی اے این ایس

 

امپھال: امپھال ویسٹ کے کوکیتھل علاقے میں منگل کو ایک آئی پی ایس افسر کی گاڑی کو ایک ہجوم نے نذر آتش کر دیا، جب کہ ایک اور واقعے میں اسی ضلع میں ریپڈ ایکشن فورس (آر اے ایف) کے ساتھ جھڑپ کے دوران کم از کم 19 خواتین زخمی ہو گئیں۔ یہ معلومات پولیس نے دی۔

Published: undefined

ہجوم نے انسپکٹر جنرل آف پولیس زون دوم ’کے کابیب‘ کی گاڑی کو اس وقت آگ کے ح والہ کر دیا جب وہ اپنی اسکارٹ ٹیم کے ساتھ ٹڈیم روڈ پر امپھال کی طرف جا رہے تھے۔ واقعے کے دوران جلتی ہوئی گاڑی کے اندر سے چلائی جانے والی گولی سے ایک پولیس اہلکار زخمی ہو گیا، گولی اس کی ٹانگ میں جا لگی۔ تاہم سینئر پولیس افسر محفوظ رہے۔ سیکورٹی فورسز نے ہجوم کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کے گولے داغے اور بعد میں 30 حملہ آوروں کو گرفتار کر لیا۔

Published: undefined

دوسرے واقعے میں ریاست میں امن اور معمول کی بحالی کا مطالبہ کرنے والے دھرنے میں حصہ لینے کے بعد خواتین اور آر اے ایف اہلکاروں کے درمیان تصادم ہوا۔ قومی پرچم تھامے ان خاندانوں کی نمائندگی کرنے والے 9 افراد بھی احتجاج میں شامل ہوئے، جن کے ارکان کھامین لوک واقعے میں مارے گئے تھے۔ جب مظاہرین نے سنگجامائی مارکیٹ سے بابوپارہ میں واقع وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ کی طرف بڑھنے کی کوشش کی تو پولیس نے انہیں روک دیا۔

Published: undefined

اس دوران منی پور کے وزیر اعلیٰ این برین سنگھ نے منگل کو ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں ریاست میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ سی ایم سکریٹریٹ میں منعقدہ میٹنگ میں منی پور حکومت کے چیف سیکورٹی ایڈوائزر کلدیپ سنگھ، چیف سکریٹری ونیت جوشی، ڈائرکٹر جنرل آف پولیس راجیو سنگھ اور سینئر پولیس افسران نے شرکت کی۔ وزیر اعلیٰ نے بعد میں ٹوئٹ کیا کہ ریاستی حکومت ریاست میں حالات معمول پر لانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔

Published: undefined

تاہم، پولیس کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران فائرنگ، آتش زنی اور ہجومی تشدد کے چھٹ پٹ واقعات کی وجہ سے کچھ مقامات پر حالات کشیدہ رہے۔ سیکورٹی فورسز نے وادی اور پہاڑی دونوں اضلاع کے حساس اور سرحدی علاقوں میں تلاشی کارروائیاں کیں اور امپھال ایسٹ سے 3 ہتھیار اور 6 مختلف قسم کا گولہ بارود برآمد کیا گیا۔ ایک غیر قانونی بنکر بھی مسمار کر دیا گیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined