قومی خبریں

منگول پوری معاملہ: مسلم اقلیت کو دھمکیاں، جمعیۃ کے وفد کی دہلی پولیس کے جوانٹ کمشنر سے ملاقات

منگول پوری میں امن و امان کی صورت حال کو یقینی بنانے کے لیے جمعیۃ علماء ہند کے وفد نے دہلی پولیس کے جوائنٹ کمشنر آلوک کمار سے دہلی پولس ہیڈ کوارٹر پہنچ کر ملاقات کی

تصویر بشکریہ پریس ریلیز
تصویر بشکریہ پریس ریلیز 

نئی دہلی: منگول پوری میں امن و امان کی صورت حال کو یقینی بنانے کے لیے جمعیۃ علماء ہند کے وفد نے دہلی پولیس کے جوائنٹ کمشنر آلوک کمار سے دہلی پولس ہیڈ کوارٹر پہنچ کر ملاقات کی اور مولانا محمود مدنی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ہند کی جانب سے مکتوب سونپا۔

Published: undefined

مولانا محمود مدنی نے دہلی پولیس کمشنر اور جوائنٹ کمشنر کے نام تحریر کردہ مکتوب میں فرقہ پرست عناصر کے ذریعے منگول پوری میں امن و امان میں خلل ڈالنے کی کوشش پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور انتظامیہ سے شرپسند عناصر پر قدغن لگانے کا مطالبہ کیا۔

خیال رہے کہ منگول پوری میں رینکو شرما کے قتل کے بعد اسے فرقہ وارانہ رنگ دینے کی لگاتار کوشش کی جا رہی ہے۔ حالانکہ خود پولیس انتظامیہ نے اسے دو لوگوں کا آپس میں ہونے والا تجارتی جھگڑا قرار دیا ہے۔

Published: undefined

حال ہی میں منگول پوری میں کچھ باہری عناصر نے مسلم اقلیت کو دھمکیاں دی تھیں اور نازیبا کلمات کہے تھے۔ اس کے بعد یہاں کے ذمہ دار مسلمانوں کے ایک دفد نے جمعیۃ کے صدر دفتر میں مولانا محمود مدنی سے ملاقات کی تھی اور ان کو علاقے کی صورت حال سے واقف کرایا تھا۔

اس کے بعد سے جمعیۃ علاقہ میں ہونے والی پیشرفت پر نظر رکھے ہویے ہے۔ اسی کے مدنظر دہلی پولس کمشنر اور جوائنٹ کمشنر کو متوجہ کرنے کے لئے جمعیۃ علماء ہند نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران آلوک کمار نے کہا کہ دہلی پولیس اس معاملے پر پوری طرح سے نگاہ رکھے ہوئی ہے اور ضروری اقدامات کیے گیے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined