قومی خبریں

کولمبیا: اڑتے طیارہ میں ہوئی مسافر کی موت، پیٹ سے نکلے منشیات کے 246 پیکٹ

42 سالہ مسافر یوڈو کولمبیا سے جاپان کا سفرکر رہا تھا۔ اس نے منشیات کے پیکٹ اپنے پیٹ میں چھپا رکھے تھے تاکہ اس کی خبر کسی کو نہ مل سکے، لیکن اڑتےطیارہ میں ہی اس کی موت ہوگئی اور پھر سچائی سامنے آ گئی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

جاپانی نژاد ایک شخص کی موت اڑتے طیارہ میں ہو گئی جس کے بعد طیارہ میں ایک ہنگامہ سا برپا ہو گیا۔ فوری طور پر طیارہ کی ایمرجنسی لینڈنگ کرائی گئی اور پھر مہلوک مسافر کا پوسٹ مارٹم کیا گیا۔ اس کے بعد جو کچھ سامنے آیا وہ حیران کرنے والا تھا۔ جانچ کے بعد پتہ چلا کہ اس کے پیٹ میں کئی ساری کوکین (منشیات) کی تھیلیاں تھیں۔ میڈیا ذرائع کے مطابق پوسٹ مارٹم کے دوران پیٹ سے تقریباً 246 پیکٹ منشیات کے برآمد ہوئے۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ کوکین اسمگلنگ کے مقصد سے لے جا ئی جا رہی تھی لیکن اس شخص کی موت طیارے میں ہی ہو گئی۔

Published: undefined

خبروں کے مطابق 42 سالہ اس ہلاک شخص کا نام یوڈو ہے جو کولمبیا سے جاپان کا سفر کر رہا تھا۔ اس نے منشیات کے پیکٹ اپنے پیٹ میں چھپا رکھے تھے تاکہ اس کی خبر کسی کو نہ مل سکے۔ پیٹ اور آنت میں یوڈو نے یہ پیکٹ کچھ اس طرح سے چھپا رکھے تھے کہ پتہ لگاپانا کسی کے لیے بھی بہت مشکل تھا۔ افسران کے مطابق جب فلائٹ ہوا میں تھی تبھی اس کی موت ہو گئی جس کے بعد طیارہ کی ایمرجنسی لیڈنگ ناردرن میکسیکو کے سونورا علاقہ میں کرائی گئی۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ اسمگلنگ سے متعلق پہلے بھی کئی بار ائیر پورٹ پولس کئی لوگوں کو گرفتار کر چکی ہے، لیکن اس طرح کے معاملے برابر پیش آتے رہتے ہیں۔ لوگ اسمگلنگ کے لیے الگ الگ اور نئے نئے طریقے اختیار کرتے ہیں جس سے کبھی کبھی انھیں پکڑنا پولس کے لیے مشکل ہو جاتا ہے۔

Published: undefined

غور طلب ہے کہ سال 2017 میں ڈیلٹا ائیر لائنس کے دو مسافروں کو بھی منشیات کی اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ جانچ افسران نے دونوں مسافروں کے پاس سے 23 پاؤنڈ منشیات برآمد کی تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined