قومی خبریں

یوپی الیکشن میں ممتا بنرجی کی انٹری، جلد اکھلیش کے لیے ووٹ مانگتی آئیں گی نظر

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی یوپی اسمبلی انتخاب میں سماجوادی پارٹی کے لیے ووٹ مانگیں گی، ممتا بنرجی آئندہ 8 فروری کو راجدھانی لکھنؤ میں سماجوادی پارٹی کی ورچوئل پریس کانفرنس سے خطاب کریں گی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

اتر پردیش اسمبلی انتخاب میں اب ترنمول کانگریس کی چیف اور مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی بھی انٹری ہونے والی ہے۔ ترنمول کانگریس سربراہ ممتا بنرجی یوپی میں سماجوادی پارٹی سربراہ اکھلیش یادو کے لیے ووٹ مانگیں گی۔ آئندہ 8 فروری کو ممتا بنرجی راجدھانی لکھنؤ میں سماجوادی پارٹی چیف کے ساتھ ایک ورچوئل پریس کانفرنس سے خطاب کریں گی۔ خبر ہے کہ اس کے بعد وہ پی ایم مودی کے پارلیمانی حلقہ وارانسی میں بھی سماجوادی پارٹی کے لیے آن لائن تشہیر کریں گی۔

Published: undefined

دراصل گزشتہ مہینے ہی ممتا بنرجی نے کہا تھا کہ اگر ضروری ہوا تو ان کی پارٹی اتر پردیش کے اسمبلی انتخاب میں اکھلیش یادو کے لیے تشہیر کرے گی۔ جس کے بعد ممتا اور اکھلیش کے ایک ساتھ پبلک ریلی کرنے کی خبر آنے لگی تھی۔ لیکن کورونا کے سبب انتخابی کمیشن کی طرف سے لگائی گئی پابندیوں کے سبب ایسا نہیں ہو پایا۔ اب خبر آ رہی ہے کہ ممتا بنرجی 8 فروری کو لکھنؤ میں سماجوادی پارٹی کی ایک ورچوئل ریلی سے خطاب کریں گی۔

Published: undefined

واضح رہے کہ ممتا بنرجی اور اکھلیش یادو کے درمیان ہمیشہ سے اچھے تعلقات رہے ہیں۔ ملک میں بی جے پی کے خلاف غیر کانگریسی اتحاد کی قیادت اپنے ہاتھوں میں لینے کی کوشش میں مصروف ممتا بنرجی کی حمایت اکھلیش یادو بھی ایک طرح سے کر چکے ہیں۔ اس سے پہلے ممتا بنرجی کے بی جے پی کے خلاف محاذ بنانے کی کوششوں پر اکھلیش نے کہا تھا کہ جس طرح سے انھوں نے مغربی بنگال میں بی جے پی کا صفایا کیا ہے اسی طرح سے اتر پردیش میں سماجوادی پارٹی بی جے پی کا صفایا کرے گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined