قومی خبریں

انتخابات سے پہلے ہی کیوں ہوا پلوامہ میں حملہ، ممتا بنرجی کا سوال

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے سوال اٹھایا ہے کہ جب خفیہ رپورٹ میں دہشت گردانہ حملہ ہونے کی بات کہی گئی تھی تو پھر سی آر پی ایف کے اتنے بڑے قافلہ کو ایک ساتھ کیوں بھیجا گیا؟

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ اور ترنمول کانگریس سربراہ ممتا بنرجی نے پلوامہ حملے کے وقت کو لے کر سوال اٹھایا ہے۔ انھوں نے کہا کہ آخر عین انتخابات کے قریب ہی یہ دہشت گردانہ حملہ کیوں ہوا؟ ممتا بنرجی نے پیر کے روز کہا کہ خفیہ رپورٹ ہونے کے بعد بھی سی آر پی ایف کے اتنے بڑے قافلے کو ایک ساتھ کیوں بھیجا گیا؟ ممتا بنرجی نے سوال یہ بھی اٹھایا کہ جوانوں کو ائیر لفٹ کیوں نہیں کیا گیا؟ اس میں کتنا پیسہ خرچ ہو جاتا؟۔

Published: 18 Feb 2019, 11:09 PM IST

ممتا بنرجی نے مرکزی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان لوگوں کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے جنھوں نے اس حملے کو انجام دیا ہے، لیکن اگر اس موقع پر بی جے پی-آر ایس ایس نے فساد پھیلانے کی کوشش کی ہے تو انھیں ملک معاف نہیں کرے گا۔ انھوں نے اس موقع پر الزام عائد کیا کہ ان کا فون ٹیپ کیا جا رہا ہے اور اس کی خبر سب کو ہے۔ ممتا نے کہا کہ ’’آپ سب جانتے ہیں کہ مجھے بھی انٹلیجنس رپورٹ ملتی ہے کہ میرا فون ٹیپ ہو رہا ہے۔‘‘

قابل ذکر ہے کہ گزشتہ جمعرات کو جموں و کشمیر کے پلوامہ میں خود کش حملے میں سی آر پی ایف کے 49 جوانوں کی جان چلی گئی تھی۔ اس حملے کی ذمہ داری پاکستان کی دہشت گرد تنظیم جیش محمد نے لی ہے۔ یہ وہی تنظیم ہے جس نے 2001 میں پارلیمنٹ پر حملہ کیا تھا۔

Published: 18 Feb 2019, 11:09 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 18 Feb 2019, 11:09 PM IST