قومی خبریں

ممتا بنرجی کا پی ایم مودی پر حملہ، موجودہ وقت کو ’سپر ایمرجنسی‘ کا دور قرار دیا

مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے مرکز کی نریندر مودی حکومت پر شدید حملہ کرتے ہوئے کہا کہ ’سپر ایمرجنسی‘ کے اس دور میں لوگوں کو ان کے حقوق اور آزادی کی حفاظت کے لئے ہر ممکن کوشش کرنی چاہئے۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی 

کولکاتا: مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے عالمی یوم جمہوریت کے موقع پر اتوار کو مرکز کی نریندر مودی حکومت پر شدید حملہ کرتے ہوئے کہا کہ ’سپر ایمرجنسی‘ کے اس دور میں لوگوں کو ان کے حقوق اور آزادی کی حفاظت کے لئے ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے۔

Published: 15 Sep 2019, 5:10 PM IST

ممتا بنرجی نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ انہیں آئین کے ذریعے ملے حقوق اور آزادی کی حفاظت کے لئے ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے اور آئینی اقدار کی حفاظت کا عزم کرنا چاہیے۔ ممتا بنرجی نے ٹوئٹ کر کے کہا ’’آج عالمی یوم جمہوریت ہے، ایک مرتبہ پھر ہم ان آئینی اقدار کی حفاظت کا عزم کریں جن کی بنیاد پر ہمارے ملک کی تشکیل ہوئی تھی‘‘۔

Published: 15 Sep 2019, 5:10 PM IST

انہوں نے مودی حکومت کا ذکر کیے بغیر کہا ’’سپر ایمرجنسی کے اس دور میں ہمیں ان تمام حقوق اور آزادی کی حفاظت کے لئے ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے جن کی ہمارا آئین ضمانت دیتا ہے‘‘۔ واضح رہے کہ ممتا بنرجی پہلے بھی کئی مرتبہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی مرکزی حکومت پر جمہوریت کے خلاف کام کرنے کا الزام لگاتی رہی ہیں۔

Published: 15 Sep 2019, 5:10 PM IST

ترنمول کانگریس کی سربراہ بارہا یہ کہہ چکی ہیں کہ ملک مرکز میں بی جے پی کی قیادت والی حکومت کی حکمرانی میں شدید ایمرجنسی کے دور سے گزر رہی ہے۔ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی نے 2007 میں جمہوریت کی نظریات کی تشہیر کرنے کے لئے ہر ایک سال 15 ستمبر کو 15 ستمبر کو بین الاقوامی یوم جمہوریہ منانے کا عہد کیا تھا۔

Published: 15 Sep 2019, 5:10 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 15 Sep 2019, 5:10 PM IST