قومی خبریں

تیل کی بڑھتی قیمتوں سے ناراض ممتا بنرجی الیکٹرانک اسکوٹی سے پہنچیں سکریٹریٹ

بنگال کی وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت نے عوام کی ضروریات سے منھ موڑلیا ہے اور پٹرولیم کی مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے مہنگائی آسمان پر پہنچ چکی ہے

ممتا بنرجی، تصویر آئی اے این ایس
ممتا بنرجی، تصویر آئی اے این ایس 

کولکاتا: ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے درمیان جاری کشمکس اور سیاسی بیان بازی کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاج کرنے کے لئے وزیرا علیٰ ممتا بنرجی بذات خود سڑک پر اتریں اور ریاستی سیکریٹریٹ الیکٹرنک اسکوٹی کےذریعہ پہنچیں۔

Published: undefined

ریاستی سیکریٹریٹ پہنچنے کے بعد وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت نے عوام کی ضروریات سے منھ موڑ لیا ہے اور پٹرولیم کی مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے مہنگائی آسمان پر پہنچ چکی ہے اور سماج کا ہر ایک طبقہ پریشان ہے۔ ممتا بنرجی کی بائیک ریاستی وزیر فرہاد حکیم چلا رہے تھے اور ممتا بنرجی پیچھے بیٹھی ہوئی تھیں اور ان کے ہاتھ میں بینر میں تھے۔ ممتا بنرجی سمیت قافلے میں شریک تمام افراد ٹریفک اصول پر عمل کرتے ہوئے ہیلمٹ پہن رکھے تھے۔

Published: undefined

وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ ترنمول کانگریس کے کارکنان ریاست بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف کل احتجاج کریں گے۔ ممتا بنرجی نے ملک بھر کی اپوزیشن جماعتوں سے اپیل کی وہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف سڑکوں پر اتر کر احتجاج کریں۔

Published: undefined

ممتا نے گجرات کے دنیا کے سب سے بڑے کرکٹ اسٹیڈیم موٹیرا اسٹیڈیم کا نام نریندر مودی اسٹیڈیم تبدیل کرنے پرتنقید کرتے ہوئے کہا کہ شاید کسی دن وہ ملک کا نام بھی تبدیل کردیں گے۔ اس کے علاوہ انہوں نے سرکاری اداروں کی نجکاری کے لئے مرکز ی حکومت کی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے سرمایے کو چند لوگوں کے ہاتھوں میں دینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

Published: undefined

ممتا نے کہا کہ ایل پی جی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ اس وقت 800 روپے فی سلنڈر مل رہا ہے، سبسڈی ختم کردی گئی۔ جبکہ بی جے پی کے لیڈران فائیو اسٹار ہوٹل میں بیٹھ کر بڑی بڑی باتیں کرتے ہیں مگر انتخابات ختم ہوتے ہی وہ عوام کو چھوڑ دیتے ہیں۔ بی جے پی غبارہ کے علاوہ کچھ بھی نہیں ہے۔ اس درمیان ریاستی حکومت نے پٹرولیم کی مصنوعات پر ایک روپے ٹیکس کم کرکے ریاست کے عوام کو راحت پہنچانے کی کوشش کی ہے۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ ریاست کے پاس آمدنی کے ذرائع کم ہیں۔ ہم اپنی طرف مہنگائی کرنے کی بھر پور کوشش کرتے ہیں مگر مرکزی حکومت کے پاس مہنگائی کو کم کرنے کے عزائم نہیں ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined