قومی خبریں

ممتا بنرجی اور شرد پوار کی ٹیلی فون پر گفتگو، بنگال کے آئندہ اسمبلی انتخابات کے تعلق سے تبادلہ خیال

این سی پی ترجمان نواب ملک نے بتایا کہ بی جے پی کی مرکزی حکومت اپنے اقتدار کا غلط استعمال کرتے ہوئے ریاستوں کی منتخب حکومت کو غیرمستحکم اور کمزور کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

تصویر بشکریہ ٹوئٹر
تصویر بشکریہ ٹوئٹر 

ممبئی: مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی اور این سی پی کے سربراہ شرد پوار نے کل رات ٹیلی فون پر گفتگو کی اور اگلے چند ماہ میں ویسٹ بنگال میں منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات پر تبادلہ خیال کیا نیز حزب اختلاف کی حکومت والی ریاستوں کو غیر مستحکم کرنے کے لئے بی جے پی کی زیرقیادت مرکزی حکومت کے اختیارات کے ناجائز استعمال کی کوششوں پر تشویش کا اظہار کیا این سی پی کے ترجمان نواب ملک نے یہ باتیں آج اخبار نویسیوں کو بتائیں۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ ممتا بنرجی نے بنگال میں انتخابات سے قبل مرکز کو ان کی حکومت کو نشانہ بنانے کی بات کی، خاص طور پرکولکتہ کے قریب حال ہی میں بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا کی کار پر حملے کے بعد بنگال کے تین اعلی سینئر پولیس افسران کو مرکزی وزارات داخلہ کی جانب سے دہلی میں طلب کیے جانے کا بھی تذکرہ کیا۔

Published: undefined

نواب ملک نے مزید کہا کہ ممتا بنرجی نے اس سنگین معاملے میں شردپوار سے تبادلہ خیال کیا ہے جبکہ شردپوار جلد ہی دہلی میں تمام اپوزیشن کی پارٹیوں کے سربراہان سے ملاقات کرکے انہیں مرکزی حکومت کی اس انانیت وغیرجمہوری طرزعمل کے خلاف متحد کرنے کی کوشش کریں گے۔

Published: undefined

این سی پی ترجمان نے مزید بتایا کہ بی جے پی کی مرکزی حکومت اپنے اقتدار کا غلط استعمال کرتے ہوئے ریاستوں کی منتخب حکومت کو غیرمستحکم اور کمزور کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ وہ ریاستی حکومتوں کے اختیارات کو چھیننے کی بھی کوشش کر رہی ہے جو کسی طور مناسب نہیں ہے نیز اس معاملے میں پوار صاحب وممتابنرجی نیز دیگر پارٹیوں کے لیڈران سے بات چیت ہوئی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ پوار صاحب اس پورے معاملے میں کوئی بہتر حکمت عملی تیار کریں گے۔ واضح رہیکہ ممتا بنرجی اپنی سیاسی پارٹی ترنمول کانگریس اور شردپوار راشٹروادی کانگریس پارٹی کے قیام سے قبل کانگریس میں شامل تھے تب سے دونوں کے گہرے مراسم ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined