
تصویر ’ایکس‘ @anwaribrahim
18ویں برکس سربراہی اجلاس کے لیے ہندوستان پہنچے ملیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم نے اجلاس ختم ہونے کے بعد کیرالہ کا دورہ کیا۔ یہاں انہوں نے ’سنی کلچرل سنٹر‘ میں منعقدہ ذکر و دعا کی مجلس میں شرکت کی۔ اس موقع پر ہندوستان کے گرینڈ مفتی شیخ ابوبکر احمد کی موجودگی میں انہیں ’شیخ ابوبکر فاؤنڈیشن ایکسیلنس ایوارڈ‘ سے نوازا گیا۔ ملیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ ’’سنی کلچرل سنٹر میں مجھے ملیشیا کے وفد کے ساتھ ذکر و دعا کی مجلس میں شرکت کا اعزاز حاصل ہوا۔ اس پروگرام میں کیرالہ کے معزز علماء اور تقریباً 2000 طلبا نے شرکت کی۔ اس مجلس کی قیادت ہندوستان کے گرینڈ مفتی شیخ ابوبکر احمد نے کی۔‘‘
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔