قومی خبریں

’بدعنوانوں کو سی ایم بنانا بی جے پی کی روایت‘، سویندو ادھیکاری کے وزیر اعلیٰ بننے پر سنجے راؤت کا حملہ

سنجے راؤت نے کہا کہ ’’اس بدعنوان شخص (سویندو) کے اوپر ای ڈی کی چھاپہ مار کارروائیاں ہوئیں، پھر یہ عظیم شخص بی جے پی میں شامل ہو گیا اور آج اُسے مغربی بنگال کا وزیر اعلیٰ بنا دیا گیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>سنجے راؤت / آئی اے این ایس</p></div>

سنجے راؤت / آئی اے این ایس

 
IANS

شیوسینا یو بی ٹی لیڈر اور راجیہ سبھا رکن سنجے راؤت نے مغربی بنگال کے وزیر اعلیٰ کے طور پر سویندو ادھیکاری کی حلف برداری کے بعد بی جے پی کو ہدف تنقید بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی مبارکباد کی مستحق ہے، کیونکہ وہ اپنی روایت کبھی نہیں توڑتی۔ روایت برقرار رکھنے میں اُن کا ہاتھ کوئی نہیں پکڑ سکتا۔ بیان طنزیہ تھا، کیونکہ ان کے مطابق سویندو ادھیکاری بدعنوان ہیں اور بدعنوانوں کو وزیر اعلیٰ بنانا بی جے پی کی روایت رہی ہے۔

Published: undefined

سنجے راؤت نے اپنے بیان میں کہا کہ ’’حیرت کی بات ہے، انہی سویندو ادھیکاری کے خلاف بی جے پی کے لوگوں نے ایک بڑی مہم چلائی تھی۔ انہیں آن کیمرا رشوت لیتے ہوئے پکڑا گیا تھا، آن کیمرا! اور اس وقت پوری بی جے پی کے ٹوئٹر ہینڈل اور سوشل میڈیا پر مہینوں تک صرف سویندو ادھیکاری ہی چل رہے تھے کہ سویندو کتنے بدعنوان شخص ہیں۔‘‘

Published: undefined

Follow us: WhatsAppFacebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined