قومی خبریں

پنجاب ریل حادثہ: ’کسی کا سر نہیں، کسی کے پیر نہیں، لاشوں کو دیکھنے کی ہمت نہیں‘

بتایا جا رہا ہے کہ حادثہ چوڑا بازار کے نزدیک پیش آیا۔ جس وقت حادثہ ہوا ٹرین کی پٹری کے پاس راون کا پتلہ نذر آتش کیا جا رہا تھا جسے دیکھنے کے لئے لوگ پٹری پر کھڑے تھے۔

پنجاب میں ایک روزہ سوگ کا اعلان
پنجاب میں ایک روزہ سوگ کا اعلان 
امرتسر میں ٹرین حادثہ کے بعد راحتی کام جنگی پیمانہ پر جاری

پنجاب کے وزیراعلی کیپٹن امریندر سنگھ نے داخلہ سکریٹری اور ریاستی سکریٹری کو امرتسر ٹرین حادثہ میں جنگی پیمانہ پر راحتی کام کرنے کی ہدایت دی ہے۔

کیپٹن امرندر سنگھ چندی گڑھ سے امرتسر کے لئے روانہ ہوچکے ہیں۔ وہ سنیچر کی صبح جائے حادثہ کا دورہ کریں گے۔ انہوں نے کابینی وزیر سکھ سرکاریہ اور برہم مہندرا کو بھی جائے حادثہ پر پہنچنے کے لئے کہا ہے۔

پولس جائے حادثہ پر لاشوں کے ٹکڑے یکجا کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ جائے حادثہ پر مناسب روشنی کا انتظام نہ ہونے کی وجہ سے راحتی کاموں میں دشواری ہورہی ہے۔ زخمیوں کو سول اسپتال اور آس پاس کے پرائیویٹ اسپتالوں میں پہنچایا جارہا ہے۔ اس کے علاوہ لاشوں کو بھی پوسٹ مارٹم کے لئے سول اسپتال پہنچایا جارہا ہے۔ اسپتالوں میں تقریباََ 75 زخمیوں کے داخل ہونے کا اندازہ ہے۔ حکام ابھی زخمیوں اور مرنے والوں کی تعداد بتانے سے معذوری ظاہر کررہے ہیں۔

وزیر نوجوت سنگھ سدھو کی اہلیہ اور دسہرہ کی مہمان خصوصی نوجوت کورسدھو نے سول اسپتال کا دورہ کرکے راحتی کاموں کا جائزہ لیا۔ ان کے علاوہ پنجاب کے وزیر تعلیم او پی سینی اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر پنجاب شویت ملک بھی زخمیوں کی عیادت کے لئے اسپتال گئے تھے لیکن ان کے تئیں لوگوں کاغصہ دیکھ کر دونوں کو واپس جانا پڑا۔

(یو این آئی)

Published: 19 Oct 2018, 8:00 PM IST

پنجاب ریل حادثہ: ’کسی کا سر نہیں، کسی کے پیر نہیں، لاشوں کو دیکھنے کی ہمت نہیں‘

پنجاب میں جو ریل حادثہ پیش آیا ہے اس کی شدت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ لوگ کہہ رہے ہیں کہ انہوں نے ایسا منظر پہلے کبھی نہیں دیکھا۔ عینی شاہدین کے مطابق لاشوں کی حالت بہت خراب ہے، کسی کا تو سر غائب ہے تو کسی کا پیر، ان لوگوں کے مطابق لاشوں کو دیکھنے کی ہمت ان میں نہیں ہے۔

عینی شادہین کے مطابق انہوں نے بزرگوں سے سنا ہے کہ 1947 میں امرتسر میں ایسے ہی مناظر تھے اس کے بعد ایسا کبھی نہیں ہوا۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ حادثہ کے لئے جو بھی ذمہ دار ہے اسے سزا ملنی چاہیے۔

Published: 19 Oct 2018, 8:00 PM IST

پنجاب کے وزیر اعلیٰ امریندر سنگھ نے امرتسر ٹرین حادثہ کی جانچ کا حکم دی ہے۔ ساتھ ہی حدثہ کی وجہ سے پنجاب میں ایک روزہ (20 اکتوبر) سوگ منانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ تمام دفاتر اور تعلیمی اداروے بھی بند رکھے جائیں گے۔

Published: 19 Oct 2018, 8:00 PM IST

محکمہ ریل کی جانب سے ہیلپ لائن نمبر جاری کئے گئے ہیں۔

Published: 19 Oct 2018, 8:00 PM IST

پنجاب: ریل حادثے کے بعد پٹری پر لاشوں کا انبار، 50 افراد کے ہلاک ہونے کی تصویق

پنجاب کے امرتسر میں بڑا ریل حادثہ پیش آیا ہے جس میں 50 سے زیادہ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹوں میں مہلوکین کی تعداد 200 تک بتائی جا رہی ہے۔

موصولہ اطلاع کے مطابق امرتسر میں دھووی گھاٹ کے چوڑا پھاٹک کے نزدیک لوگ ریلوے لائن پر کھڑے ہوکر راون دہن دیکھ رہے تھے۔ اسی دوران امرتسر سے دہلی کے لئے روانہ ہوئی ہوڑہ اور جالندھر سے امرتسر کی طرف آرہی ڈی ایم یو ٹرین آگئی۔

بتایا جا رہا ہے کہ راون دہن کے دوران ہو رہی آتش بازی کے شور کی وجہ سے ٹرین کا ہارن لوگوں کو سنائی نہیں دیا، لوگ بھی راون دہن دیکھنے میں اس قدر مہو تھے کے ٹرین کے آنے کا پتہ ہی نہیں چلا جس کی وجہ سے تقریباً 30 لوگوں ٹرین کی زد میں آگئے اور ان کی موقع پر ہی مو ت ہوگئی، جبک لاتعداد لوگ زخمی ہوگئے ہیں۔

Published: 19 Oct 2018, 8:00 PM IST

تصویر سوشل میڈیا
ٹرین حادثے میں مرنے والوں کے لواحقین کو 5، 5 لاکھ معاوضہ کا اعلان

پنجاب کے وزیراعلی کیپٹن امریندر سنگھ نے امرتسر میں جمعہ کی دیر شام پیش آنے والے ریل حادثے میں ہلاک ہونے والے لوگوں کے لواحقین کو پانچ پانچ لاکھ روپے کی مالی امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔

وزیراعلی نے اپنے پیغام میں حادثے کے تئیں گہرے رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ کنبوں کو پانچ پانچ لاکھ روپے کی مالی امداد اور زخمیوں کا مفت علاج کیا جائے گا۔

اس دوران شرومنی اکالی دل کے ضلع امرتسر پردھان گرپریت سنگھ ٹکّا نے پنجاب کے سابق وزیراعلی سکھبیر سنگھ بادل کی جانب سے اعلان کیا کہ زخمیوں کا علاج شرومنی گرودوارہ پربندھک کمیٹی کے اسپتالوں میں مفت کیا جائے گا۔
(یو این آئی)

Published: 19 Oct 2018, 8:00 PM IST

وزیر اعظم، وزیر داخلہ اور وزیر اعلی پنجاب کا اظہار افسوس

وزیر اعظم مودی نے پنجاب میں ہوئے ریل حادثہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں ٹوئٹ میں کہا، ’’امرتسر میں ہوئے ریل حادثہ پر مجھے رنج ہے۔ یہ دل دہلا دینے والا واقعہ ہے۔ میں نے افسران سے تمام سہولیات مہیا کرانے کو کہا ہے۔‘‘

Published: 19 Oct 2018, 8:00 PM IST

مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے کہا، ’’پنجاب میں دسہرہ کے تہوار کے دوران ریل حادثہ میں لوگوں کی بیش قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا ہے۔ مہلوکین کے لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں اور زخمیوں کے جلد صحت یاب ہونے کی دعا کرتا ہوں۔‘‘

Published: 19 Oct 2018, 8:00 PM IST

کانگریس صدر راہل گاندھی نے ریاستی حکومت اور کانگریس کارکنان سے متاثرین کی مدد کرنے کی اپیل کی ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے مہلوکین کے لواحقین سے اظہار تعزیت کی اور زخمیوں کی صحت یابی کے لئے دعا کی۔

Published: 19 Oct 2018, 8:00 PM IST

پنجاب کے وزیر اعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ نے کہا، ’’ریاست کے سکریٹری برائے داخلہ، صحت اور اے ڈی جی پی نظم و نسق کو فوراً امرتسر پہنچنے کے لئے کہا ہے۔ ریوینیو کے وزیر سکھوندر سنگھ سرکاریا کو فوری جائے وقوعہ پر پہنچ کر راحت اور بچاؤ کا کام کروانے کی ہدایت دی گئی ہے۔‘‘

Published: 19 Oct 2018, 8:00 PM IST

ادھر، امرتسر کے پولس کمشنر ایس سریواستو نے بتایا کہ دھوبی گھاٹ کے چوڑا پھاٹک کے نزدیک لوگ ریلوے لائن پر کھڑے ہوکر راون دہن دیکھ رہے تقریباََ پچاس لوگو ں کی موت ہوگئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مرنے والوں میں خواتین اوربچے بھی شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ لاشوں کے ٹکڑے ہوجانے کے سبب مرنے والوں کی صحیح شناخت حاصل کرنا مشکل ہورہی ہے۔

Published: 19 Oct 2018, 8:00 PM IST

عینی شاہد بہوجن سماج پارٹی کے لیڈر ترسیم سنگھ بھولا نے بتایا کہ ریلوے لائن پر سینکڑوں لوگ کھڑے ہوئے تھے جو ٹرین کی زد میں آگئے۔ انہوں نے بتایا کہ واقعہ کے وقت ریلوے پھاٹک بھی کھلا ہوا تھا۔ ٹرین پوری رفتار سے گزر گئی، انہوں نے بتایا کہ مرنے والوں کی تعداد کافی زیادہ ہوسکتی ہے۔

اطلاعات کے مطابق حادثہ کا شکار ہونے والی ٹرین پٹھان کوٹ سے امرتسر آ رہی تھی۔ موقع پر ریلوے کے اعلی افسران پولس فورس کے ساتھ جائے حادثہ پر پہنچ چکے ہیں اور بچاؤ کا کام جاری ہے۔ زخمیوں کو ایمبولنس کے ذریعہ اسپتال پہنچایا جا رہا ہے۔

Published: 19 Oct 2018, 8:00 PM IST

جائے وقوعہ سے دل دہلا دینے والی تصاویر سامنے آ رہی ہیں جنہیں دیکھنا بھی مشکل ہے۔ ریلوے ٹریک کے نزدیک خون سے لتھ پتھ لاشیں بکھری پڑی ہیں۔ موقع پر موجود لوگوں کا کہنا ہے کہ ٹرین کی رفتار بہت زیادہ تھی، جبکہ گنجان علاقہ کے پیش نظر اس کی رفتار بہت کم ہونی چاہیے تھی۔ اس حادثہ کی وجہ سے لوگوں میں کافی ناراضگی ہے۔

ایک عینی شاہد کے مطابق امرتسر میں چوڑا بازار کے نزدیک ٹرین تیز رفتار کے ساتھ ان لوگوں کے اوپر سے گزر گئی جو وہاں دسہرہ کا جشن منا رہے تھے۔

Published: 19 Oct 2018, 8:00 PM IST

تصویر سوشل میڈیا
امرتسر حادثہ حکومت کی نالائقی کا نتیجہ: عام آدمی پارٹی

چنڈی گڑھ: عام آدمی پارٹی کی پنجاب یونٹ نے امرتسر میں ہوئے حادثہ کے لئے پنجاب حکومت کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے متاثرہ کنبوں کو ایک ایک کروڑ روپے کا معاوضہ اور ایک ایک سرکاری ملازمت دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

پارٹی کے یہاں جاری بیان میں رکن پارلیمان بھگونت مان اور اسمبلی میں اپوزیشن کے لیڈر ہرپال سنگھ چیما نے اس نہایت دردناک حادثہ پر گہرا صدمے کا اظہار کیا۔

انہوں نے اس حادثہ کو انتظامیہ کی نالائقی کا خطرناک نتیجہ قرار دیتے ہوئے حادثہ کے لئے ذمہ دار انتظامیہ کے حکام، ریلوے اور حکومت نمائندوں پر سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔عام آدمی پارٹی کے لیڈروں نے کہاکہ غیرمحفوظ مقام پر دسہرہ کا تہوار منانے کی اجازت دینا ہی بڑی بھول ثابت ہوئی ہے۔

Published: 19 Oct 2018, 8:00 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 19 Oct 2018, 8:00 PM IST