قومی خبریں

12 سالہ مرسلین شیخ کی سمجھداری سے ٹل گیا بڑا ریل حادثہ، ریلوے نے انعام سے نوازا

مرسلین شیخ ریلوے ملازمین کے ساتھ یارڈ میں موجود تھا جب بارش کی وجہ سے خراب ہوئی پٹری پر اس کی نظر پڑی، پھر اس نے سمجھداری دکھاتے ہوئے زیب تن لال ٹی شرٹ اتاری اور لہرا کر خطرے کا اشارہ دیا۔

<div class="paragraphs"><p>علامتی تصویر، آئی اے این ایس</p></div>

علامتی تصویر، آئی اے این ایس

 

مغربی بنگال کے مالدہ میں ایک 12 سالہ بچہ مرسلین شیخ کی سمجھداری کے سبب ایک بڑا ریل حادثہ ہوتے ہوتے بچ گیا۔ اس ٹرین میں سینکڑوں مسافر سوار تھے جن کی جان جا سکتی تھی، لیکن مرسلین نے اپنا لال ٹی شرٹ دکھا کر لوکو پائلٹ کو الرٹ دیا جس سے حادثہ ٹل گیا۔ اب اس بچے کی ہر طرف تعریف ہو رہی ہے۔ نارتھ ایسٹ فرنٹیر ریلوے کے افسران نے اس بچے کو اس کی بہادری کے لیے سرٹیفکیٹ اور نقد انعام پیش کیا ہے۔

Published: undefined

میڈیا رپورٹس کے مطابق مرسلین شیخ ایک مہاجر مزدور کا بیٹا ہے جس نے ایک ایسی پٹری میں خرابی دیکھی جس پر ٹرین آ رہی تھی۔ یہ دیکھتے ہی اس نے لال ٹی شرٹ لہرا کر خطرے کا اشارہ دیا اور پھر ڈرائیور نے ایمرجنسی بریک لگا کر ٹرین روک دی۔ بچے کی بہادری کی خبر ملنے کے بعد مالدہ شمال کے رکن پارلیمنٹ کھگین مرمو کٹیہار کے ڈویژنل ریل منیجر سریندر کمار کے ساتھ مرسلین کے گھر پہنچے اور اس کی حوصلہ افزائی کی۔

Published: undefined

موصولہ خبروں میں بتایا جا رہا ہے کہ واقعہ تین چار دن پہلے کا ہے جب مرسلین شیخ ریلوے ملازمین کے ساتھ یارڈ میں موجود تھا اور بارش کی وجہ سے خراب ہوئی پٹری پر اس کی نظر پڑی۔ پٹری میں دراڑ صاف دکھائی دے رہی تھی جس کا اندازہ ہوتے ہی مرسلین پریشان ہو گیا۔ پھر اس نے کچھ سوچا اور اپنی لال ٹی شرٹ اتار کر ہاتھوں سے لہرانے لگا۔ ڈرائیور نے خطرے کا اشارہ ملتے ہی ایمرجنسی بریک لگایا جس سے ٹرین رک گئی۔ پھر پٹری میں آئی خرابی کو دور کرنے کے بعد ٹرین نے آگے کا سفر شروع کیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined