قومی خبریں

جموں و کشمیر کے کولگام میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 5 ملی ٹینٹ ہلاک، تلاش جاری

کولگام، جموں و کشمیر میں سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے 5 ملی ٹینٹوں کو ہلاک کر دیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں 2 اہلکار زخمی ہوئے۔ علاقے میں تلاشی آپریشن جاری ہے

کشمیر میں انکاؤنٹر کی فائل تصویر
کشمیر میں انکاؤنٹر کی فائل تصویر 

سری نگر: جموں و کشمیر کے کولگام ضلع میں سکیورٹی فورسز نے ملی ٹینٹوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 5 ملی ٹینٹوں کو ہلاک کر دیا۔ یہ تصادم کولگام کے بہی باغ پولیس اسٹیشن کے تحت آنے والے کدر گاؤں میں ہوا۔ دونوں جانب سے شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں دو اہلکار زخمی ہو گئے۔

Published: undefined

فوج کی چنار کور نے تصدیق کی ہے کہ یہ آپریشن ایک خاص خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کیا گیا تھا۔ اطلاعات کے مطابق ملی ٹینٹ علاقے میں سرگرم تھے۔ جیسے ہی فوج نے مشکوک حرکات نوٹ کیں، ملی ٹینٹوں نے فائرنگ شروع کر دی، جس پر فورسز نے موثر جوابی کارروائی کی۔

Published: undefined

یہ کارروائی ایسے وقت میں کی گئی ہے جب وادی میں حالیہ دنوں میں ملی ٹنسی دیکھنے میں آئی ہیں۔ دو ماہ قبل جموں کے اکھنور علاقے میں بھی اسی طرح کا ایک آپریشن کیا گیا تھا، جس میں تین ملی ٹینٹ مارے گئے تھے۔ اس وقت ملی ٹینٹوں نے فوج کے قافلے پر گھات لگا کر حملہ کیا تھا۔

Published: undefined

اس کارروائی کے دوران سکیورٹی فورسز کو ملی ٹینٹوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی ملا تھا۔ اس کے بعد فوج نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر کے باقی ماندہ ملی ٹینٹوں کا تعاقب کیا۔

کولگام میں جاری موجودہ آپریشن کے تحت علاقے کو گھیرے میں لے کر تلاشی جاری ہے تاکہ کسی بھی ملی ٹینٹ کو گرفتار یا ہلاک کیا جا سکے۔ فوجی ذرائع نے بتایا کہ اس طرح کے آپریشن ملی ٹینٹوں کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں کو قابو میں رکھنے کے لیے ضروری ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined