سیرپ، علامتی تصویر آئی اے این ایس
کھانسی کی دوا کے طور پر استعمال ہونے والے سیرپ ’ کولڈ رف‘ سے مدھیہ پردیش کے چھندواڑہ کے پرسیا میں 10 بچوں کی موت کے معاملے میں پولیس نے ڈاکٹر پروین سونی کو گرفتار کرلیا ہے۔ یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا جب کھانسی کی سیرپ ’ کولڈ ریف ‘ پینے کے بعد بچوں کی موت ہوئی۔اس معاملے میں سری سن فارماسیوٹیکلز اور ڈاکٹر سونی پر غیر قانونی طور پر سیرپ دینے کا الزام ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں اور ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ ڈاکٹر سونی پر ڈرگس اینڈ کاسمیٹکس ایکٹ کی دفعہ 276، 105، اور 27A کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
Published: undefined
واضح رہے کہ 5 سال سے کم عمر کے بچوں کی اموات ایکیوٹ کڈنی انجری (اے کے آئی) کی وجہ سے ہوئی ہیں نہ کہ ایکیوٹ انسیفلائٹس سنڈروم (اے ای ایس ) سے ۔ خبروں کے مطابق پانچ مزید بچوں کی اموات سے مرنے والوں کی کل تعداد 12 ہو گئی ہے۔ کم از کم تین بچے اس وقت مہاراشٹر کے ناگپور کے ایک اسپتال میں ڈائیلاسز اور وینٹی لیٹر پر زندگی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔
Published: undefined
پرسیا کے سب ڈیویژنل مجسٹریٹ شبھم کمار یادو نے بتایا کہ 4 ستمبر سے اب تک 9 بچوں کی موت ہو چکی ہے، جن میں شیوم راٹھور، ودھی، عدنان، اسید، رشیکا، ہتانش، چنچلیش، وکاس اور سندھیا شامل ہیں۔ 13 دیگر بچوں کا چھندواڑہ اور نانگواڑہ کے اسپتالوں میں علاج کیا جا رہا ہے۔قومی اداروں سمیت نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف وائرولوی (این آئی وی۔ پونے) کے ذریعہ بچوں کی رہائش گاہوں سے جمع کیے گئے پانی اور دیگر نمونوں کی وسیع جانچ سے یہ نتیجہ اخذ کیا گیا کہ پانی، ویکٹر سے پیدا ہونے والی بیماریاں، یا چوہے اس کی وجہ نہیں ہیں۔ بچوں کی طبی تاریخ کی جانچ سے معلوم ہوا کہ موت کے سبھی معاملوں میں کولڈ ریف کھا نسی سیرپ کا استعمال عام تھا۔
Published: undefined
اس سلسلے میں گرفتار کئے گئے ڈاکٹر سونی سے تفصیلی پوچھ گچھ جاری ہے۔ مزید یہ کہ کمپنی کے دیگر اہلکاروں اور طبی عملے کے خلاف بھی تحقیقات متوقع ہیں۔ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد قصورواروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔معاملے میں اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ریاست کے وزیراعلیٰ موہن یادو نے اعلان کیا کہ پورے مدھیہ پردیش میں کولڈ ریف سیرپ کی فروخت پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ سیرپ بنانے والی کمپنی کی دیگر مصنوعات کی فروخت پر بھی پابندی لگائی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس افسوسناک معاملے میں قصورواروں کوبخشا نہیں جائے گا۔ (بشکریہ نیوز پورٹل ’اے بی پی‘(
Published: undefined
انہوں نے بتایا کہ سیرپ کا کارخانہ کانچی پورم میں واقع ہے۔ اس سلسلے میں ریاستی حکومت نے تمل ناڈو حکومت سے تحقیقات کرنے کی درخواست کی تھی۔ تحقیقاتی رپورٹ ملنے کے فوراً بعد سخت کارروائی کی گئی۔ وزیراعلیٰ نے یقین دلایا کہ مجرموں کو کسی بھی قیمت پر بخشا نہیں جائے گا اور بچوں کی المناک موت کے بعد مقامی اور ریاستی سطح پر لگاتار کارروائی جاری رہے گی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined