قومی خبریں

مدھیہ پردیش میں ٹلا بڑا حادثہ، رتلام-امبیڈکر نگر ڈیمو ٹرین کے دو ڈبوں میں لگی آگ، تمام مسافر محفوظ

ایک اہلکار نے بتایا کہ اتوار کی صبح پریتم نگر ریلوے اسٹیشن کے قریب رتلام سے امبیڈکر نگر آنے والی ڈی ایم یو ٹرین کے ڈرائیونگ موٹر کوچ میں آگ لگ گئی۔ فائر بریگیڈ کی ٹیم نے پہنچ کر صورتحال پر قابو پالیا۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

 

مدھیہ پردیش میں ایک بڑا ریل حادثہ ٹل گیا۔ رتلام اور اندور کے درمیان چلنے والی ڈی ایم یو ٹرین کے دو ڈبوں میں آگ لگ گئی۔ اس کے بعد مسافر ٹرین سے اترے اور کئی کلومیٹر پیدل چلنے کے بعد ریلوے اسٹیشن پہنچے۔ ریلوے کے ایک اہلکار نے بتایا کہ اتوار کی صبح پریتم نگر ریلوے اسٹیشن کے قریب رتلام سے امبیڈکر نگر آنے والی ڈی ایم یو ٹرین کے ڈرائیونگ موٹر کوچ میں آگ لگ گئی۔

Published: undefined

ذرائع کے مطابق فائر بریگیڈ کی ٹیم نے پہنچ کر صورتحال پر قابو پایا۔ ریلوے اہلکار موقع پر پہنچ گئے، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ بتایا گیا ہے کہ آگ ڈرائیونگ موٹر کوچ سے دو بوگیوں تک پھیل گئی اور آگ نے خوفناک شکل اختیار کر لی۔ آگ کے شعلے دیکھ کر مسافر بوگی سے باہر نکلے اور اپنی جان بچائی۔ تمام مسافر بوگی سے بحفاظت نیچے اتر گئے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined