
مہاراشٹر میں بارش / Getty Images
ممبئی: مہاراشٹر کے کسانوں کے لئے یہ تشویشناک خبر ہوسکتی ہے کہ محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے بدھ کے روز سے اگلے تین دنوں تک ریاست میں غیر موسمی بارش کی وارننگ جاری کی ہے۔
Published: undefined
وسطی مہاراشٹر میں، 15 اور 16 مارچ کو غیر موسمی بارش کے ساتھ اولے پڑنے کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔ 15 مارچ کو دھولے، جلگاؤں اور ناسک میں کچھ مقامات پر ژالہ باری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ جبکہ مراٹھواڑہ اور ودربھ میں 16 اور 17 مارچ کو ژالہ باری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ آج سے ریاست میں درجہ حرارت میں کمی کا امکان ہے۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت دو سے چار ڈگری سیلسیس تک گرنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
Published: undefined
کونکن میں بعض مقامات پر ہلکی بارش کی بھی پیشگوئی کی گئی ہے۔ آئی ایم ڈی نے اگلے دو دنوں تک ضلع پلگھر میں تیز ہواؤں اور گرج کے ساتھ الگ تھلگ مقامات پر ہلکی سے درمیانی شدت کی بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ کٹی ہوئی فصلوں، پھلوں اور ربیع کی فصلوں کو کاٹ کر محفوظ مقامات پر رکھنا چاہیے۔ تیز ہواؤں کی وجہ سے نئے پودے، پھلوں کے درخت بری طرح متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined