مہایوتی کے لیڈران / تصویر: آئی اے این ایس
مہاراشٹر کی سیاست میں ہلچل کے آثار دکھائی دے رہے ہیں۔ جیسے جیسے ایم سی ڈی انتخاب قریب آ رہے ہیں، مہایوتی میں ٹوٹ پھوٹ کے اشارے ملنے شروع ہو گئے ہیں۔ مہایوتی میں شامل بی جے پی، این سی پی (اجیت پوار گروپ) اور شیوسینا (شندے گروپ) کے لیڈران لگاتار کچھ ایسے بیانات دے رہے ہیں، جو ظاہر کرتے ہیں کہ مہایوتی میں سب کچھ ٹھیک نہیں ہے۔ اب این سی پی نے اپنے دم پر ایم سی ڈی انتخاب لڑنے کے امکانات کا اشارہ دے دیا ہے۔
Published: undefined
دراصل ہفتہ کے روز این سی پی لیڈر نواب ملک نے ایک میٹنگ میں ’خود انحصاری‘ کا نعرہ دیتے ہوئے میونسپل کارپوریشن انتخاب تنہا لڑنے کا مطالبہ کیا ہے۔ نواب ملک کے اس مطالبہ کے بعد ہی قیاس لگائے جا رہے ہیں کہ اجیت پوار مہایوتی سے الگ ہو کر انتخاب لڑ سکتے ہیں۔ این سی پی نے ہفتہ کے روز ممبئی کے ماٹنگا میں میٹنگ منعقد کی جس میں اس سلسلے میں تبادلہ خیال ہوا۔ اس میٹنگ میں نواب ملک، رکن اسمبلی ثنا ملک اور سدھارتھ کامبلے سمیت کئی عہدیدار اور پارٹی کارکنان موجود تھے۔
Published: undefined
نواب ملک نے اس میٹنگ میں کہا کہ این سی پی کی تشکیل کے بعد سے پارٹی ممبئی میں 14 سے زیادہ میونسپل خادموں کا انتخاب نہیں جیت پائی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ’’یہ ہمارے لیے ایک داغ ہے جسے مٹانے کے لیے ہمیں اپنے بوتھ سطح پر مضبوطی سے کام کرنا ہوگا اور تنہا انتخاب لڑنا ہوگا۔‘‘ اتنا ہی نہیں، نواب ملک نے زور دے کر کہا کہ ’’جب تک کسی پارٹی کے پاس اپنی طاقت نہیں ہوتی، تب تک ساتھی پارٹی بھی ساتھ نہیں دیتے۔‘‘ انھوں نے این سی پی کارکنان کو خود انحصاری بننے اور تنہا انتخاب لڑنے کی ہمت اور تیاری کرنے کے لیے کہا۔ نواب ملک نے کہا کہ ’’بی جے پی ہو یا کوئی اور پارٹی، سیاست میں کوئی مستقل ساتھی نہیں ہوتا۔ طاقتور بننے پر ہی دوسروں کی نظریں آپ پر ٹکتی ہیں۔ اگر ہمارے پاس طاقت ہے تو ہم ممبئی مہانگر پالیکا میں اپنا اثر خود بنا سکتے ہیں۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined