قومی خبریں

مہاراشٹر: شیواجی مہاراج کی جینتی پر شیونیری قلعے میں ریلنگ ٹوٹی، بھگدڑ سے متعدد افراد زخمی

شیواجی مہاراج کی جینتی پر پونے کے شیونیری قلعے میں شدید بھیڑ کے دباؤ سے ریلنگ ٹوٹ گئی، جس سے بھگدڑ مچ گئی اور خواتین و بچوں سمیت چند افراد زخمی ہو گئے۔ انتظامیہ نے حالات قابو میں ہونے کی بات کہی ہے

<div class="paragraphs"><p>آئی اے این ایس</p></div>

آئی اے این ایس

 

پونے: مہاراشٹر کے ضلع پونے میں شیواجی مہاراج کی جینتی کے موقع پر شیونیری قلعے میں اچانک پیش آئے واقعے سے بھگدڑ جیسی صورت حال پیدا ہو گئی، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل بتائے جا رہے ہیں۔ انتظامیہ کے مطابق تمام زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی گئی ہے اور کسی کی حالت نازک نہیں ہے۔

Published: undefined

اطلاعات کے مطابق شیواجی مہاراج کی جینتی کے موقع پر جمعرات کو شیونیری قلعے میں بڑی تعداد میں عقیدت مند اور مختلف تنظیموں کے ارکان پہنچے تھے۔ بدھ کی رات سے ہی لوگوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا تھا۔ روایت کے مطابق شیو جوت لے کر آنے والے افراد بھی بڑی تعداد میں موجود تھے، جس کے باعث قلعے کے اندرونی حصوں میں غیر معمولی بھیڑ جمع ہو گئی۔

Published: undefined

عینی شاہدین کے مطابق شدید دباؤ کے باعث قلعے کے اندر نصب ایک ریلنگ اچانک ٹوٹ گئی، جس سے وہاں موجود لوگوں میں گھبراہٹ پھیل گئی۔ باہر نکلنے کی کوشش میں دھکم پیل شروع ہو گئی۔ امبرخانہ کے نیچے واقع ہاتھی دروازہ علاقہ اور گنیش دروازہ جیسے تنگ راستوں پر بھی لوگوں کا ہجوم اس قدر بڑھ گیا کہ آمد و رفت تقریباً رک سی گئی۔ اسی دوران کچھ افراد توازن برقرار نہ رکھ سکے اور گر پڑے، جس سے کئی لوگ معمولی طور پر زخمی ہو گئے۔

Published: undefined

ضلع کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سندیپ گل نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ تین سے چار افراد کو معمولی چوٹیں آئی ہیں اور کسی کے شدید زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ فوری طور پر پولیس اور دیگر عملہ حرکت میں آیا اور حالات کو قابو میں کر لیا گیا۔

موقع پر تعینات پولیس اہلکاروں نے لوگوں کو محفوظ مقامات تک پہنچایا اور زخمیوں کو قریبی اسپتال میں داخل کرایا۔ انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ افواہوں پر توجہ نہ دیں اور نظم و ضبط برقرار رکھنے میں تعاون کریں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined