قومی خبریں

مہاراشٹر پنچایت الیکشن: فڈنویس کے قلعہ میں کانگریس نے بی جے پی کو دی شکست فاش، اقتدار کے بغیر بھی ایم وی اے کی لہر

بی جے پی کے دعووں کو خارج کرتے ہوئے حزب مخالف لیڈر اور این سی پی لیڈر اجیت پوار نے پوچھا کہ وہ اپنے نام نہاد جیت کے اعداد و شمار پر کیسے پہنچے، جب انتخاب پارٹی لائن پر نہیں لڑے جاتے ہیں۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس 

مہاراشٹر میں تقریباً چار ماہ قبل اقتدار سے بے دخل ہونے کے باوجود حال میں 18 اضلاع میں ہوئے گرام پنچایت انتخاب میں اپوزیشن کانگریس، این سی پی اور شیوسینا (ادھو بالا صاحب ٹھاکرے) کو زبردست فائدہ ہوا ہے۔ اتنا ہی نہیں، کانگریس نے نائب وزیر اعلیٰ دیویندر فڈنویس کے قلعہ ناگپور میں بھی بی جے پی کو شکست فاش دے دی۔ حالانکہ برسراقتدار طبقہ سے بی جے پی بڑی یونٹ کی شکل میں سامنے آئی ہے۔

Published: undefined

مہاراشٹر گرام پنچایت انتخاب مجموعی طور پر 1165 گرام پنچایتوں میں سے 1079 میں ہوئے تھے، جہاں مہاراشٹر وکاس اگھاڑی نے جیتنے والے امیدواروں کے مبینہ سیاسی روابط کی بنیاد پر برسراقتدار بی جے پی و بالاصاحبانچی شیوسینا اتحاد کو جھٹکا دینے کا دعویٰ کیا ہے۔ حالانکہ مہاراشٹر ریاستی الیکشن کمیشن (ایس ای سی) کے آفیشیل ذرائع نے بتایا کہ گرام پنچایت انتخاب پارٹی کے نشانات پر نہیں لڑے جاتے ہیں اور مختلف پارٹیوں کے دعووں پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔

Published: undefined

پیر کے روز آخری نتیجہ سامنے آنے کے بعد بی جے پی نے دعویٰ کیا کہ اسے 230 سے زیادہ گرام پنچایتیں ملی ہیں جب کہ اس کی ساتھی پارٹی یعنی ایکناتھ شندے کی بالاصاحبانچی شیوسینا کو تقریباً 110 سیٹیں ملی ہیں۔ یعنی مجموعی طور پر دونوں کو 340 سیٹیں ملیں۔ دوسری طرف این سی پی نے 155، شیوسینا (ادھو بالاصاحب ٹھاکرے) نے 150 اور کانگریس نے 140 یعنی مجموعی طور پر 445 سیٹوں پر جیت حاصل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ بقیہ سیٹیں آزاد امیدواروں اور دیگر کو حاصل ہوئی ہیں۔ اس کے علاوہ 86 گرام پنچایتوں کے امیدواروں کو بلاوجہ فاتح قرار دیا گیا اور بقیہ گرام پنچایتوں کے لیے اتوار کو ووٹنگ ہوئی۔

Published: undefined

خاص بات یہ ہے کہ کانگریس نے ریاستی بی جے پی صدر چندرشیکھر باونکلے اور ریاست کے نائب وزیر اعلیٰ دیویندر فڈنویس کے قلعہ ناگپور میں ہوئے پنچایت سمیتی کے سربراہ اور نائب سربراہ عہدہ کے انتخاب میں بی جے پی کو بری طرح شکست فاش دے دی۔ کانگریس نے ضلع میں سربراہ عہدہ کے 13 میں سے 9 پر جیت حاصل کی۔ کانگریس نے ناگپور دیہی، کامپٹی، کوہی، ساؤنیر، موؤدا، اُمرید، بھیواپور، پارسیونی اور کلامیشور میں جیت حاصل کی۔ اسی طرح نائب سربراہ کے 13 میں سے 8 عہدوں پر قبضہ جمایا۔

Published: undefined

کانگریس کی ساتھی پارٹی این سی پی نے نارکھید، کٹول اور ہنگنا میں سمیتی کے سربراہ عہدوں پر جیت حاصل کی۔ جبکہ وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندھ کی قیادت میں بالاصاحبانچی شیوسینا نے محض ایک سیٹ رامٹیک میں جیت درج کی۔ یہاں بی جے پی سربراہ عہدہ کی ایک بھی سیٹ جیتنے میں ناکام رہی، لیکن پارٹی نے نائب سربراہ عہدہ کی تین سیٹوں پر جیت حاصل کی۔ ان میں مرکزی وزیر نتن گڈکری کا آبائی شہر بھی شامل ہے اور آر ایس ایس کا ہیڈکوارٹر بھی وہاں واقع ہے۔

Published: undefined

دوسری طرف بی جے پی کے دعووں کو خارج کرتے ہوئے حزب مخالف لیڈر اور این سی پی لیڈر اجیت پوار نے پوچھا کہ وہ اپنے نام نہاد جیت کے اعداد و شمار پر کیسے پہنچے، جب انتخاب پارٹی لائن پر نہیں لڑے جاتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ یہ سبھی دعوے جھوٹے ہیں۔ شندے کی قیادت والی پارٹی کا ذکر کرتے ہوئے شیوسینا (ادھو بالاصاحب ٹھاکرے) کے سربراہ ادھو ٹھاکرے نے منگل کو کہا کہ ’غداروں‘ کو گرام پنچایت الیکشن میں ایک اچھا سبق سکھایا گیا ہے۔ کانگریس ترجمان اتل لونڈے نے کہا کہ پارٹی گزشتہ کچھ مہینوں میں نگر پنچایت، پنچایت سمیتیوں اور اب گرام پنچایتوں سمیت سبھی مقامی انتخابات میں لگاتار جیت حاصل کر رہی ہے۔

Published: undefined

این سی پی ترجمان مہیش تاپسے نے کہا کہ ایم وی اے کے ساتھیوں نے ان علاقوں میں بھی رسائی بنا لی ہے جہاں اب تک ان کی موجودگی نہیں تھی۔ تاپسے نے کہا کہ لوگوں نے جی پی انتخابات میں شندے گروپ کے اراکین اسمبلی کی قیادت کو ان کے اپنے انتخابی حلقوں میں پوری طرح سے خارج کر دیا ہے۔ ایم وی اے نے بہت بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور این سی پی نے تقریباً 190 گرام پنچایتوں میں جیت درج کی ہے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ تعلقہ کے لیے تشکیل پنچایت سمیتی حکومت کے ترقیاتی منصوبوں کو تیار کرنے اور مقامی سطح پر نافذ کرنے میں ضلع انتظامیہ اور گرام پنچایت کے درمیان ایک اہم کڑی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined