قومی خبریں

مہاراشٹر ایم ایل سی الیکشن: ذیشان صدیقی نے کاغذات نامزدگی کئے داخل، ’اجیت دادا‘ کے خوابوں کو پورا کرنے کا عزم

ذیشان صدیقی نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہم اجیت دادا کے خوابوں کو پورا کریں گے۔ ہم سب کو ساتھ لے کر چلیں گے اور ان کی ترقی کے لیے کام کریں گے۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>ذیشان صدیقی</p></div>

ذیشان صدیقی

 

مہاراشٹر کے آئندہ قانون ساز کونسل (ایم ایل سی) انتخاب کے لیے جمعرات (30 اپریل) کو نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے لیڈر ذیشان صدیقی نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کر دیے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ’’ہم اجیت دادا کے خوابوں کو پورا کریں گے۔ ہم سب کو ساتھ لے کر چلیں گے اور ان کی ترقی کے لیے کام کریں گے۔‘‘

Published: undefined

سابق ایم ایل اے ذیشان صدیقی نے میڈیا سے بات چیت کے دوران کہا کہ ’’اجیت دادا (سابق نائب وزیر اعلیٰ آنجہانی اجیت پوار) کا خواب پورے مہاراشٹر اور ملک میں پورا کرنا ہے۔ آج میرے والد (بابا صدیقی) بھی نہیں ہیں اور اجیت دادا بھی نہیں ہیں۔ وہ جہاں کہیں بھی ہوں گے، آج ہمیں دیکھ کر خوش ہو رہے ہوں گے۔ ابھی بہت کام کرنا ہے۔ نوجوان لڑکے لڑکیوں اور خواتین کو جوڑنا ہے۔ اقلیتوں اور معاشرے کے ہر طبقے کے لیے کام کرنا ہے اور پوری ممبئی، مہاراشٹر اور ملک میں نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کا پرچم ضرور لہرانا ہے۔‘‘

Published: undefined

واضح رہے کہ آج کاغذات نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ یعنی 30 اپریل ہے۔ نامزدگی کے کاغذات کی جانچ 2 مئی کو ہوگی، جبکہ نام واپس لینے کی آخری تاریخ 4 مئی ہے۔ 13 مئی کو 9 اراکین ریٹائر ہو رہے ہیں، جن میں سابق وزیر اعلیٰ اور شیو سینا (یو بی ٹی) کے سربراہ ادھو ٹھاکرے بھی شامل ہیں۔ انتخاب کے لیے ووٹنگ 12 مئی کو صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک ہوگی اور اسی روز شام 5 بجے ووٹوں کی گنتی کی جائے گی۔ انتخاب کا پورا عمل 13 مئی تک مکمل کر لیا جائے گا۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ ایک امیدوار کو جیتنے کے لیے 28 ووٹ کی ضرورت ہوتی ہے۔ حکمراں جماعت مہایوتی اتحاد میں بی جے پی کے پاس 132، ایکناتھ شندے کی شیو سینا کے پاس 57 اور اجیت پوار کی این سی پی کے پاس 41 اراکین اسمبلی ہیں۔ اس بنیاد پر یہ اتحاد اپنے 8 امیدواروں کو کامیاب کرا سکتے ہیں۔ دوسری طرف اپوزیشن مہا وکاس اگھاڑی (ایم وی اے) کے پاس کل 46 اراکین اسمبلی ہیں، جس سے وہ ایک امیدوار کو جتا سکتے ہیں۔ دوسرے امیدوار کو جتوانے کے لیے اسے مزید 10 ووٹوں کی ضرورت ہوگی، جو موجودہ صورتحال میں مشکل نظر آ رہا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined