قومی خبریں

مہاراشٹرا: کووڈ اسپتال میں آگ، چار ہلاک

حکام نے بتایا کہ اسپتال میں 4 افراد کی لاشیں ملی ہیں، جبکہ دو مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ ناگپور کے واڑا میں واقع اسپتال میں 30 بستروں کی سہولت ہے، جس میں سے 15 انتہائی نگہداشت یونٹ کے بیڈ تھے۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی 

ممبئی: ریاست مہاراشٹرا کی دوسری راجدھانی ناگپور شہر سے متصل واڑا نامی علاقے میں واقع ایک کورونا سینٹر میں آگ لگنے کی وجہ سے چار مریضوں کے ہلاک ہونے کی اطلاع ملی ہے، جبکہ مزید دو کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق اسپتال میں زیر علاج 27 مریضوں کو دوسری اسپتالوں میں منتقل کیا گیا اور اسپتال کو مکمل طور پر خالی کرالیا گیا ہے۔

Published: undefined

حکام نے بتایا کہ اسپتال میں چار افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ دو مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ ناگپور کے واڑا میں واقع اسپتال میں 30 بستروں کی سہولت ہے، جس میں سے 15 انتہائی نگہداشت یونٹ کے بیڈ تھے۔ ناگپور میونسپل کارپوریشن کے چیف فائر آفیسر راجندر اچکے نے میڈیا کو بتایا کہ "اسپتال کی دوسری منزل پر واقع آئی سی یو کے اے سی یونٹ سے آگ لگی تھی۔ آگ اس منزل تک ہی محدود رہی اور مزید پھیل نہیں سکی‘‘۔ آگ پر فی الوقت مکمل قابو پالیا گیا ہے۔

Published: undefined

جمعہ کی نصف شب ہونے والی اس واردات سے افراتفری مچ گئی، نیز جس وقت آگ لگی اس وقت اسپتال میں محدود طبی عملہ موجود تھا۔ وزیراعظم نریندر مودی نے اس سانحہ پر اظہار تعزیت کیا ہے۔ ناگپور میں مقیم اپوزیشن لیڑر دیوندر فڑنویس نے بھی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مقامی کلکٹر سے بات چیت کرکے راحتی کاموں کی تفصیلات طلب کرکے فوری اقدامات کرنے کا حکم دیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined