قومی خبریں

مہاراشٹر میں اسمبلی انتخاب کا بگل بجنے کے بعد ضابطہ اخلاق نافذ

ریاست کی 288 اسمبلیوں کے لئے آج سے ضابطہ اخلاق نافذ العمل ہے ریاست میں 8 کروڑ 94 لاکھ حق رائے دہندگان اپنے جمہوری حق کا استعمال کریں گے الیکشن میں کل 1.8 لاکھ ای وی ایم کا استعمال ہوگا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

ممبئی: ریاست بھر میں اسمبلی انتخاب کا بگل بج گیا ہے۔ مہاراشٹر میں اسمبلی الیکشن کے بعد آج سے ضابطہ اخلاق نافذ ہوگیا ہے 21 اکتوبر کو باقاعدہ طور پر انتخابی مراکز پر ووٹنگ کا عمل مکمل ہوگا جبکہ 27 ستمبر سے ہی امیدوار پرچہ نامزدگی داخل کر سکتے ہیں پرچہ نامزدگی داخل کر نے کا عمل 4 اکتوبر کو اختتام پذیر ہوگا اور 5 اکتوبر کو پرچہ نامزدگیوں کی جانچ اور ممتحن کیا جائیگا اس کے بعد 7 اکتوبرکو اگر کسی امیدوار کو اپنا پرچہ نامزدگی واپس لینا ہے تو وہ اس سے قبل ہی واپس لے سکتے ہیں۔

Published: undefined

انتخابی عمل مکمل ہونے کے بعد 24 اکتوبر کو ووٹوں کی گنتی کے بعد نتائج کا اعلان ہوگا ریاست بھر میں ایک ہی مرحلہ میں الیکشن ہوگا اس کے لئے تمام تر انتظامات کا دعوی بھی الیکشن کمیشن نے کیا ہے۔ ریاست کی 288 اسمبلیوں کے لئے آج سے ضابطہ اخلاق نافذ العمل ہے ریاست میں 8 کروڑ 94 لاکھ حق رائے دہندگان اپنے جمہوری حق کا استعمال کریں گے الیکشن میں کل 1.8 لاکھ ای وی ایم کا استعمال ہوگا۔ انتخابی عمل کو پرامن بنانے کے لئے الیکشن کمیشن نے ہر ممکن کوشش کی ہے۔

Published: undefined

یہ اطلاع آج یہاں منترالیہ میں منعقدہ پریس روم میں منعقدہ کانفرنس میں ریاستی چیف الیکشن انچارج بلدیو سنگھ نے پریس کانفرنس میں دی ہے۔ ریاست میں الیکشن کے دوران شفافیت لانے کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہے اس کے لئے الیکشن کمیشن آف انڈیا نے مہاراشٹر کا دورہ بھی کیا تھا حق رائے دہندگان سے یہ اپیل ہے کہ وہ ووٹر لسٹ میں اپنے ناموں کا اندراج کروائیں۔

Published: undefined

ای وی ایم کے لئے بیداری مہم بھی چلائی گئی ہے تمام پولنگ اسٹیشنوں پر ای وی ایم کی تفصیلات فراہم کی جائے گی اور اس کا استعمال کی بھی معلومات دی جائیگی، معذور حق رائے دہندگان کے لئے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں لوک سبھا میں پہلی اور دوسری منزل کے پولنگ سینٹروں کو زیر زمین لایا گیا ہے 5 ہزار سے زائد پولنگ سینٹروں کو گراؤنڈ فلور پر تعینات کیا گیا ہے ریاستی الیکشن کمیشن نے الیکشن کی تمام تر تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔

Published: undefined

گزشتہ ودھان سبھا الیکشن 2009 ء میں 50 فیصد اور 2014 ء میں 60.23 ووٹنگ فیصد درج کی گئی تھی امسال الیکشن مراکز میں بھی اضافہ کیا گیا ہے الیکشن کے لئے ملازمین کو تربیت دینے کی تیاری بھی کی گئی ہے کسی بھی قسم کی غلطی یا خطا نہ ہو اس کا خاص خیال رکھا جائیگا تاکہ الیکشن کے دوران یہ اپنی خدمات بہترین طریقے سے انجام دیں۔

Published: undefined

ای وی ایم اور وی وی پیٹ خاطر خواہ تعداد میں ہیں اس کی سیکورٹی انتظامات میں کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا الیکشن کمیشن نے جو گائڈ لائن اور اپیلی کیشن تیار کیا گیا ہے ضابطہ اخلاق کی شکایت وہ اس ویب سائٹس پر اندراج کر سکتا ہے۔ سیاسی پارٹی اور امیدواروں کو آن لائن اجازت نامے بھی فراہم کیے جائیں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined