قومی خبریں

مہاراشٹر کابینہ میں توسیع، چھگن بھجبل نے وزیر کے عہدے کا لیا حلف

چھگن بھجبل کو این سی پی گروپ کے کوٹے سے دھننجے منڈے کی جگہ وزیر بنایا گیا ہے۔ منڈے نے مارچ 2025 میں صحت وجوہات کا حوالہ دیتے ہوئے خوراک اور سول سپلائز کی وزارت سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

<div class="paragraphs"><p>چھگن بھجبل وزیر کے عہدے کا حلف لیتے ہوئے تصویر&nbsp;<a href="https://x.com/ANI">@ANI</a></p></div>

چھگن بھجبل وزیر کے عہدے کا حلف لیتے ہوئے تصویر @ANI

 

مہاراشٹر میں منگل کو ’مہایوتی‘ حکومت کی کابینہ میں توسیع ہوئی۔ کابینہ توسیع کو لے کر راج بھون میں منعقد ایک تقریب کے دوران این سی پی اجیت گروپ کے قد آور رہنما چھگن بھجبل نے وزیر کے عہدہ کا حلف لیا۔ تقریب میں مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس، نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے اور اجیت پوار بھی موجود رہے۔

Published: undefined

چھگن بھجبل کو این سی پی گروپ کے کوٹے سے دھننجے منڈے کی جگہ وزیر بنایا گیا ہے۔ منڈے نے مارچ 2025 میں صحت وجوہات کا حوالہ دیتے ہوئے خوراک اور سول سپلائز کی وزارت سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

Published: undefined

وزیر کے عہدے کا حلف لینے کے بعد چھگن بھجبل نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا، ’’میں 1991 سے وزیر بنتا آ رہا ہوں۔ وزارت داخلہ سمیت کئی محکموں کی ذمہ داری سنبھالی ہے۔ مجھے کسی خاص محکمہ کی لالچ نہیں ہے، جو ملے گا، وہ ذمہ داری سے ادا کروں گا۔‘‘ انہوں نے کہا ’آل اِز ویل‘ اور سبھی سینئر رہنماؤں کا اظہار تشکر کیا، جن میں وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ امت شاہ، دیویندر فڑنویس، اجیت پوار، ایکناتھ شندے، سنیل تٹکرے اور پرفل پٹیل کے نام شامل ہیں۔

Published: undefined

چھگن بھجبل کی کابینہ میں شمولیت پر نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھجبل جی تجربہ کار رہنما ہیں۔ وہ پہلے بھی کئی اہم محکموں کی ذمہ داری ادا کر چکے ہیں۔ ان کے تجربہ سے ریاستی حکومت کو مضبوطی ملے گی۔

Published: undefined

واضح رہے کہ دسمبر 2004 میں ہوئی کابینہ کی توسیع میں جگہ نہیں ملنے پر چھگن بھجبل نے عوامی طور پر ناراضگی کا اظہار کیا تھا۔ اس کے بعد سے ہی انہیں کابینہ میں شامل کرنے کی قیاس آرائیاں لگائی جا رہی تھیں۔ دھننجے منڈے کے استعفیٰ کے بعد ان کے لیے راستہ صاف ہو گیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined