
بی ایم سی / سوشل میڈیا
بی ایم سی (برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن) انتخاب کے لیے تاریخوں کا آج آفیشیل طور پر اعلان کر دیا گیا۔ الیکشن کمیشن نے بی ایم سی انتخاب کے ساتھ ساتھ 28 دیگر میونسپل کارپوریشنوں میں ووٹنگ کے لیے 15 جنوری 2026 کی تاریخ مقرر کی ہے۔ ووٹنگ سے ٹھیک ایک دن بعد، یعنی 16 جنوری 2026 کو ووٹ شماری ہوگی اور صاف ہو جائے گا کہ کس کے ہاتھ میں اقتدار گیا ہے۔
Published: undefined
الیکشن کمیشن کے ذریعہ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 23 سے 30 دسمبر تک امیدوار نامزدگی کا پرچہ داخل کر سکتے ہیں۔ 31 دسمبر تک اس کا ویریفکیشن کیا جائے گا۔ 2 جنوری تک امیدواروں کو اپنا پرچۂ نامزدگی واپس لینے کا حق حاصل رہے گا۔ اس کے بعد 3 جنوری کو امیدواروں کی آخری لسٹ جاری کی جائے گی اور انھیں انتخابی نشانات الاٹ کیے جائیں گے۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ بی ایم سی انتخاب کو مہاراشٹر کی سیاست کا سیمی فائنل تصور کیا جاتا ہے۔ ملک کے سب سے امیر میونسپل کارپوریشن پر کنٹرول کو لے کر ہمیشہ سے ہی سیاسی پارٹیوں کے درمیان سخت مقابلہ رہتا ہے۔ اس بار بھی انتخاب سے متعلق سیاسی پارٹیوں نے اپنی تیاریاں تیز کر دی ہیں۔ نامزدگی کی تاریخوں کے اعلان کے ساتھ ہی ممکنہ امیدواروں کی جوڑ توڑ اور حکمت عملی بننی بھی شروع ہو گئی ہے۔
Published: undefined
بی ایم سی کے علاوہ جن 28 میونسپل کارپوریشنوں میں انتخابات ہوں گے، ان میں ریاست کے کئی بڑے شہری بلدیے شامل ہیں۔ اس سے صاف ہے کہ یہ انتخاب صرف مقامی سطح تک محدود نہیں رہے گا، بلکہ اس کا اثر آنے والے اسمبلی اور لوک سبھا کے نمبرس پر بھی پڑے گا۔ ریاست میں 27 میونسپل کارپوریشنز کی مدت کار ختم ہو چکی ہے۔ اس کے ساتھ ہی جالنا اور ایچل کرنجی کو نئے میونسپل کارپوریشن کے طور پر شامل کیا گیا ہے، جہاں پہلی بار انتخاب کرایا جائے گا۔ ان سبھی میونسپل کارپوریشن انتخابات کے لیے یکم جولائی 2025 کی ووٹر لسٹ کو بنیاد بنایا جائے گا۔ یہ لسٹ سنٹرل الیکشن کمیشن کی تیار کردہ ہے، اس لیے ریاستی الیکشن کمیشن کو اس میں سے کسی بھی ووٹر کا نام ہٹانے کا حق نہیں ہوگا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز