قومی خبریں

مہاراشٹر: ادھو ٹھاکرے کی رہائش گاہ میں داخل ہونے کی کوشش میں کسان گرفتار

ماتوشری میں کسان کوحراست میں لینے کی اطلاع موصول ہونے پر ادھو ٹھاکرے اور وزیر ماحولیات آدتیہ ٹھاکرے نے اسے رہا کرنے کی ہدایت جاری کی اور اس کی شکایتوں کو پتہ کرنے کے لیے بھی کہا گیا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

ممبئی: مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ ادھوٹھاکرے کی شمال وسطی ممبئی کے باندرہ مشرق کلانگر میں واقع رہائش گاہ ’ماتو شری ‘میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے ایک کسان اور اس کی کمسن بیٹی کو حراست میں لینے کے بعد پوچھ تاچھ کے بعد رہا کردیا گیا ہے۔ انہوں نے وزیراعلیٰ کی نجی رہائش گاہ میں داخل ہونے کی کوشش کرتے ہوئے حفاظتی انتظام کی خلاف ورزی کی ہے، ذرائع کے مطابق واقعہ اتوار کی صبح پیش آیا۔

Published: undefined

بتایا جاتا ہے کہ کسان کی شناخت دیشمکھ کے طور پر ہوئی ہے اور وہ رائے گڑھ ضلع کے پنویل سے ممبئی آیا تھا جوکہ یہاں سے 55 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ اس کے ہاتھ میں کاغذات کی ایک فائل تھی اور اس نے ماتوشری میں زبردستی گھسنے کی کوشش کی تھی۔ اس کے ہمراہ 8 سالہ بیٹی بھی تھی۔

Published: undefined

پولیس نے اسے سخت حفاظتی انتظام والے علاقے میں داخل ہونے سے روک لیا۔ جس کے بعد دیشمکھ نے احتجاج کرتے ہوئے نعرے بازی شروع کردی کیونکہ وہ وزیراعلیٰ سے ملاقات کا خواہاں تھا اور مطالبہ کرنے لگا کہ پولیس اس کی ادھو ٹھاکرے سے ملاقات کرائے یا گولی ماردے۔ اسے پولیس وین میں بیٹھا کر پولیس اسٹیشن لے جایا گیا۔

Published: undefined

ماتوشری میں کسان کوحراست میں لینے کی اطلاع موصول ہونے پر ادھو ٹھاکرے اور وزیرماحولیات آدتیہ ٹھاکرے نے اسے رہا کرنے کی ہدایت جاری کی اور اس کی شکایتوں کو پتہ کرنے کے لیے بھی کہا گیا۔دیشمکھ نے صحافیوں سے کہا کہ وہ قرض کے بوجھ تلے دبا ہوا ہے اور آٹھ سال سے پریشان ہے، جبکہ وہ وزیراعلیٰ سے مل کر تفصیل سے مطلع کرنا چاہتا تھا۔ ذرائع کے مطابق ادھو ٹھاکرے اپنی رہائش گاہ ماتوشری سے چند ہفتے میں سرکاری رہائش گاہ ’ورشا‘ میں منتقل ہوجائیں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined