قومی خبریں

مہاراشٹر: ستارا کے ایک گاؤں نے مستقبل میں انتخابات کے لیے بیلٹ پیپر استعمال کرنے کی قرارداد پاس کی

ستارا کے کولیواڑی گاؤں نے مستقبل میں بیلٹ پیپر سے انتخاب کرانے کا عزم ظاہر کیا ہے، یہ مہاراشٹر کا دوسرا گاؤں بن گیا ہے جس نے ای وی ایم کے خلاف ایسی قرارداد پاس کی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

مہاراشٹر میں اسمبلی انتخاب کے نتائج برآمد ہو چکے ہیں، لیکن کئی لوگ اب بھی اسے قبول نہیں کر پا رہے ہیں۔ سماج کا ایک بڑا طبقہ ای وی ایم پر انگلی اٹھا رہا ہے اور بیلٹ پیپر سے انتخاب کرانے کا مطالبہ زور پکڑنے لگا ہے۔ اس درمیان مہاراشٹر کے ستارا ضلع سے تعلق رکھنے والے ایک گاؤں نے مستقبل میں سبھی اسمبلی انتخابات بیلٹ پیپر سے کرانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

Published: undefined

میڈیا رپورٹس کے مطابق ستارا ضلع کے گاؤں کولیواڑی نے مستقبل میں بیلٹ پیپر سے انتخاب کرانے کا قرارداد پاس کیا ہے۔ یہ مہاراشٹر کا دوسرا ایسا گاؤں ہے جس نے ای وی ایم کے خلاف اس طرح کا قرارداد پاس کیا ہے۔ کولیواڑی گاؤں کراڈ (جنوب) اسمبلی حلقہ کے تحت آتا ہے، جس کی نمائندگی پہلے سینئر کانگریس لیڈر اور سابق وزیر اعلیٰ پرتھوی راج چوہان کرتے تھے۔ یہاں پر حالیہ اسمبلی انتخاب مین پرتھوی راج چوہان بی جے پی امیدوار اتل بھوسلے سے 39 ہزار 355 ووٹوں سے ہار گئے تھے۔

Published: undefined

کولیواڑی کے باشندوں کی طرف سے ای وی ایم کے ذریعہ ڈالے گئے ووٹوں پر اندیشہ ظاہر کیے جانے کے بعد یہ قرارداد پاس کیا گیا۔ یہ قرارداد سولاپور کے مالشرس انتخابی حلقہ کے مرکڈواڈی کی دیہی عوام کے ایک طبقہ کی طرف سے ای وی ایم پر عدم اعتماد ظاہر کرتے ہوئے بیلٹ پیپر کا استعمال کر کے نقلی ’از سر نو ووٹنگ‘ کرانے کی کوشش کے کچھ دنوں بعد پاس کیا گیا۔ حالانکہ انتظامیہ اور پولیس نے ان کی کوششوں کو ناکام کر دیا تھا۔

Published: undefined

گاؤں کے ایک باشندہ نے 10 دسمبر کو میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’کولیواڑی گرام سبھا نے ایک قرارداد پاس کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مستقبل میں انتخاب ای وی ایم کے بغیر بیلٹ پیپر سے کرائے جانے چاہئیں۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن کو اجتماعی مطالبہ کا خیال رکھتے ہوئے بیلٹ پیپر نظام پر واپس لوٹنا چاہیے۔ مقامی باشندہ کا کہنا ہے کہ ’’ہم نے عزم کیا ہے کہ کولیواڑی کے لوگ تبھی ووٹنگ کریں گے جب بیلٹ پیپر کا استعمال کیا جائے گا۔ اگر مستقبل میں انتخابات میں ای وی ایم کا استعمال کیا جاتا ہے تو ہم ووٹ نہیں ڈالیں گے۔‘‘

Published: undefined

اس معاملے سے ستارا ضلع کلکٹر جتیندر ہوڈی نے ناواقفیت کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ان کے دفتر کو گرام پنچایت کی طرف سے ایسے کسی قرارداد کی کاپی نہیں ملی ہے۔ ضلع کلکٹر نے کہا کہ ’’چونکہ ہمیں کاپی نہیں ملی ہے، اس لیے میرے لیے تبصرہ کرنا مناسب نہیں ہوگا۔ ایک بار ہمیں کاپی مل جائے، پھر ہم ضروری قدم اٹھائیں گے۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined