اتر پردیش کے پریاگ راج میں مہاکمبھ میلہ جاری ہے۔ حکومت اس دوران عقیدتمندوں کو تمام طرح کی سہولیات فراہم کرنے کا دعویٰ کر رہی ہے، حالانکہ ایک کے بعد ایک حکومت کے تمام دعووں کی قلعی کھلتی نظر آ رہی ہے۔ ایسا ہی ایک معاملہ دہلی سے پھاپھامئو جانے والی 04066 اسپیشل ٹرین سے سامنے آیا ہے۔ جس نے ریلوے کے تمام دعووں کی قلعی کھول کر رکھ دی ہے۔ ریلوے نے سلیپر کوچ میں اے سی کوچ کا بورڈ لگا دیا تھا، جس کی وجہ سے اس کوچ میں سفر کرنے والے لوگوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
Published: undefined
ریلوے کی جانب سے چلائی جا رہی دہلی سے پھاپھامئو جانے والی 04066 اسپیشل ٹرین میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیاں پائی گئی ہیں۔ یہ ٹرین اپنے مقررہ وقت سے 2 گھنٹے کی تاخیر سے بریلی اسٹیشن پہنچی تھی۔ بریلی جنکشن سے نکلتے ہی اسپیشل ٹرین کے ایئر کنڈیشننگ سسٹم نے کام کرنا بند کر دیا تھا، جس کی وجہ سے کوچ میں گرمی اور گھٹن کافی بڑھ گئی تھی۔ مسافرین نے ٹرین میں موجود تکنیکی عملوں سے اے سی سے متعلق شکایت کی، لیکن ان کی کوششوں کے بعد بھی مسئلہ جوں کا توں رہا۔ اے سی سسٹم بند ہونے کے بعد مسافرین کو دروازہ کھول کر سفر کرنا پڑا۔
Published: undefined
اے سی کے علاوہ مسافرین کو پانی کی قلت کا بھی سامنا کرنا پڑا۔ پانی کی قلت کے باوجود بھی ریلوے کی جانب سے بریلی جنکشن پر پانی نہیں بھرا گیا تھا۔ پانی کی قلت کے سبب لوگوں کو بیت الخلاء جانے میں بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔ علاوہ ازیں مہاکمبھ اسپیشل ٹرینوں کی وجہ سے ریگولر چلنے والی ٹرینیں بھی کئی گھنٹے کی تاخیر سے چل رہی ہیں، جس کی وجہ سے لاکھوں لوگوں کے روزمرہ کے معمولات متاثر ہو رہے ہیں۔
Published: undefined
ریلوے کی بدانتظامی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ ریلوے نے لوگوں سے دھوکہ دہی کرتے ہوئے سلیپر کلاس کے کوچ میں ایس بی-1 کا بورڈ لگا دیا تھا۔ اس وجہ سے لوگوں کو سفر کرنے میں کافی دشواریاں ہوئیں۔ مذکورہ ٹرین میں سفر کر رہے ایک مسافر نے بتایا کہ انہوں نے ایس بی-1 کوچ میں سیٹ بُک کرائی تھی، لیکن جب ٹرین بریلی جنکشن پر پہنچی تو اس میں ایس بی-1 کوچ تھا ہی نہیں۔ ریلوے نے سلیپر کوچ کے باہر اے سی کوچ کا بورڈ لگا کر مسافرین کو گمراہ کیا۔ محکمہ ریلوے کی لاپرواہی سے مسافرین میں خاصا ناراضگی دکھائی دی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined