
راہل گاندھی / ویڈیو گریب
اندور: کانگریس کے رکن پارلیمنٹ اور لوک سبھا میں قائدِ حزبِ اختلاف راہل گاندھی 17 جنوری کو مدھیہ پردیش کے شہر اندور کا دورہ کریں گے۔ وہ اندور کے بھاگیرتھ پورہ علاقے میں آلودہ پینے کا پانی استعمال کرنے سے ہونے والی اموات کے معاملے میں متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کریں گے۔ گزشتہ چند ہفتوں کے دوران اس علاقے میں گندہ پانی پینے کے سبب تقریباً دو درجن افراد کی جان جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، جس کے بعد ریاستی حکومت حزب اختلاف کے نشانہ پر ہے۔
Published: undefined
مدھیہ پردیش کانگریس کمیٹی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ راہل گاندھی اپنے دورے کے دوران متاثرہ خاندانوں سے اظہارِ یکجہتی کریں گے اور ان کے دکھ درد میں شریک ہوں گے۔ پارٹی کے مطابق اس دورے کا مقصد صرف سیاسی بیان بازی نہیں بلکہ ان خاندانوں کے مسائل کو قریب سے سمجھنا اور ذمہ داروں کی جواب دہی کو یقینی بنانا ہے۔
راہل گاندھی کے دورے کے موقع پر کانگریس اندور میں ایک بڑے احتجاجی مظاہرے کا انعقاد بھی کرے گی۔ پارٹی کا کہنا ہے کہ اس مظاہرے کے ذریعے اس لاپروائی کو اجاگر کیا جائے گا جس کے نتیجے میں اتنی بڑی انسانی جانوں کا نقصان ہوا۔ ریاستی کانگریس کے صدر جیتو پٹوارے اور اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف اومنگ سنگھار سمیت کئی سینئر رہنما اس احتجاج میں شریک ہوں گے۔
Published: undefined
کانگریس کے میڈیا سیل کے مطابق 17 جنوری کو پورے مدھیہ پردیش میں ریاست گیر سطح پر احتجاج ہوگا، جس کے تحت کانگریس کارکن مختلف مقامات پر مہاتما گاندھی کے مجسموں کے سامنے دھرنا دیں گے۔ پارٹی کا دعویٰ ہے کہ یہ احتجاج عوامی صحت اور بنیادی سہولتوں کے تحفظ کے لیے ہے۔
دوسری جانب راہل گاندھی کے دورے سے بھارتیہ جنتا پارٹی کی قیادت میں تشویش دیکھی جا رہی ہے۔ وزیر اعلیٰ موہن یادو نے کانگریس پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ اس سانحے کو سیاست کا ذریعہ بنا رہی ہے۔ اندور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت نے متاثرین کے درد کو محسوس کیا ہے اور ان کی مدد کے لیے ہر ممکن قدم اٹھایا گیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined