قومی خبریں

مدھیہ پردیش میں صرف ایک شادی کرنے والے کو رہنے کا حق: وزیر اعلی موہن یادو

وزیر اعلیٰ موہن یادو نے کہا کہ سب کے لیے ایک قانون ہونا چاہیے۔ رام ایک بار شادی کرے گا، رحیم دو، تین، چار شادیاں کیوں کرے گا؟ صرف ایک بار شادی کرنے والوں کو ریاست میں رہنے کا حق حاصل ہوگا۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

وزیر اعلی موہن یادو نے جمعہ کو مدھیہ پردیش میں یو سی سی پر بڑا بیان دیا۔ کٹنی میں ایک اسٹیج سے خطاب کرتے ہوئے، وزیر اعلی ٰموہن یادو نے کہا کہ چونکہ ایک ملک، ایک آئین، ایک جھنڈا ہے، تو کیوں ہندوؤں کا الگ قانون ہے اور مسلمانوں کا الگ قانون ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ سب کے لیے ایک قانون ہونا چاہیے۔ رام ایک بار شادی کرے گا، رحیم دو، تین، چار شادیاں کیوں کرے گا؟ صرف ایک بار شادی کرنے والوں کو ریاست میں رہنے کا حق حاصل ہوگا۔جگدیش پور کا نام بدل کر اسلام پور رکھا گیا، لیکن اب ہم نے اسے بدل کر جگدیش پور کر دیا ہے۔ ہم وہاں یہ قانون پاس کریں گے۔

سی ایم موہن یادو نے یہ بھی اعلان کیا کہ کابینہ کی اگلی میٹنگ بھوپال کے قریب جگدیش پور میں ہوگی۔ سلیمان آباد میں سندیپانی اسکولوں کے لیے وقف ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہا کہ بھگوان شری رام کے آشیرواد سے مدھیہ پردیش ایک ملک، ایک آئین، ایک جھنڈا اور ایک قانون کو نافذ کرنے کی سمت میں آگے بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام مذہبی برادریوں کے لیے یکساں سول کوڈ (یو سی سی) بل قانون ساز اسمبلی کے آئندہ مانسون اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔ یکساں سول کوڈ کے مسودے کو منظوری دینے کے لیے اسمبلی اجلاس سے پہلے جگدیش پور میں کابینہ کی میٹنگ ہوگی۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔