قومی خبریں

مدھیہ پردیش: فارنسک ٹیم کے فنگرپرنٹ اسپیشلسٹ نے خودکشی کرلی

بڑوانی کے پولیس افسر دیپک کمار شکلا نے بتایا کہ 36 برس کے فنگرپرنٹ اسپیشلسٹ سب انسپکٹر ویریندر برڈے نے پھانسی لگا کر خود کشی کر لی۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس 

بڑوانی: مدھیہ پردیش کے ضلع بڑوانی میں فارنسک ٹیم کے فنگرپرنٹ اسپیشلسٹ نے مبینہ طور پر خاندانی اور صحت وجوہات کے سبب خود کشی کر لی۔ بڑوانی کے پولیس افسر دیپک کمار شکلا نے بتایا کہ 36 برس کے فنگرپرنٹ اسپیشلسٹ سب انسپکٹر ویریندر برڈے نے پھانسی لگا کر خود کشی کر لی۔ دیپک کمار شکلا نے بتایا کہ ویریندر برڈے نے کل ڈی آر پی لائن واقع اپنی رہائش گاہ میں کمرہ بند کرکے پھانسی لگا لی تھی۔ ان کی ڈپٹی رینجر بیوی نے پڑوسیوں کی مدد سے انھیں بڑوانی کے نجی اسپتال پہنچایا تھا۔

Published: undefined

دیپک کمار شکلا نے بتایا کہ آج صبح پانچ بجے پولیس افسر نے علاج کے دوران دم توڑ دیا۔ ان کی ساڑھے پانچ برس کی ایک بیٹی ہے۔ اس کی لاش کا پوسٹ مارٹم کروا کر اہل خانہ کو سونپ دیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ فی الحال کسی طرح کا سوسائیڈ نوٹ حاصل نہیں ہوا ہے۔ بادی النظر میں خاندانی تنازعہ اور صحت سے متعلق وجوہات سامنے آ رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ معاملے کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined