ویڈیو گریب
ملک میں ان دنوں اچانک موت ہو جانے کے معاملوں میں کافی تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ کچھ برسوں کے دوران کئی ایسے معاملے سامنے آئے ہیں جب کوئی شخص ورزش کرتے ہوئے، یا دوڑتے ہوئے، یا رقص کرتے ہوئے اچانک گر پڑا اور اس کی موت ہو گئی۔ اس طرح کی اموات میں صرف عام آدمی ہی نہیں بلکہ کچھ مشہور شخصیات کے نام بھی شامل ہیں۔ اب مدھیہ پردیش کے ودیشا میں بھی کچھ اسی طرح کا معاملہ پیش آیا ہے۔
یہاں ایک شادی کی تقریب میں موسیقی پر رقص کر رہی ایک 24 سال کی لڑکی کی اچانک گرنے کے بعد موت ہو گئی۔ اس واقعہ نے وہاں موجود سبھی لوگوں کو حیرت زدہ کر دیا۔ ابتدائی جانچ میں موت کی وجہ سائلنٹ اٹیک کو بتایا جا رہا ہے۔ اس پورے واقعہ کا ویڈیو اس وقت سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے اور لوگ اسے دیکھ کر کافی غمزدہ ہیں۔
Published: undefined
'آج تک' کی خبر کے مطابق ودیشا کے مادھو گنج میں رہنے والے راج کمار جین کے بیٹے اور ان کے بھائی کے بیٹے کی شادی کی تقریب ایک ساتھ مگدھم ریسورٹ میں ہو رہی تھی۔ لیڈیز سنگیت کے دوران کنبہ کے رکن اسٹیج پر پرفارم کر رہے تھے۔ اسی دوران دولہوں کے اندور کے رہنے والے ماما سریندر کمار جین کی بیٹی پرینیتا جین بھی اسٹیج پر رقص کرنے کے لیے آئیں۔ بالی ووڈ فلموں کے الگ الگ گانوں پر قریب ڈیڑھ منٹ تک پرینیتا نے رقص کیا لیکن اسی درمیان وہ اچانک منھ کے زور اسٹیج پر دھڑام سے گر پڑی۔
ناچتے ناچتے اچانک پرینیتا گر کر بیہوش ہو گئی۔ پہلے تو لوگوں کو کچھ سمجھ نہیں آیا۔ پھر جب کچھ دیر تک اس کے جسم میں کوئی ہلچل نہیں ہوئی تو فوراً وہاں موجود لوگ اسے لے کر اسپتال بھاگے۔ ڈاکٹروں نے چیک اَپ کے بعد لڑکی کو مردہ قرار دے دیا۔
Published: undefined
ماما کی بیٹی کی موت کے بعد دونوں دولہوں کے کنبہ میں خوشی کا ماحول ایک دم ماتم میں تبدیل ہو گیا۔ اہل خانہ نے لڑکی کی آخری رسوم بیتوا ندی کے پاس شمشان گھاٹ میں کی اور نم آنکھوں سے جیسے تیسے شادی کی دیگر رسمیں ادا کیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined