تصویر سوشل میڈیا
اندور کے راجندر نگر تھانہ حلقہ میں ایک فکر انگیز واقعہ پیش آیا ہے۔ یہاں ایک دلت دولہے کو بھگوان رام کے مندر میں داخل ہونے سے روک دیا گیا۔ تنازعہ بڑھنے پر اس متنازعہ واقعہ کی اطلاع پولیس کو دی گئی۔ جائے وقوع پر پہنچ کر پولیس نے فریقین کو سمجھانے کی کوشش کی لیکن کوئی حل نہیں نکلا۔ اخیر میں دولہے کو مندر کے باہر سے ہی درشن کرایا گیا۔ اس کے بعد بارات روانہ ہو گئی۔ مندر انتظامیہ جس کا تعلق کھیاتی سماج سے ہے، نے کہا کہ یہ اس کا ذاتی مندر ہے۔
Published: undefined
ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق نہال پور مُنڈی گاؤں کے رہنے والے دلت نوجوان وشال چوہان کی بارات نکل رہی تھی۔ گھوڑے پر سوار ہو کر دولہے کے لباس میں ملبوس وشال اپنے گھر سے تھوڑی دوری پر واقع رام مندر میں درشن کے لیے پہنچا۔ بتایا جاتا ہے کہ مندر پر پہلے سے ہی کھیاتی سماج کے لوگ موجود تھے۔ الزام ہے کہ ان لوگوں نے دولہے کو مندر میں داخل ہونے سے روک دیا۔ ان لوگوں کا کہنا تھا کہ یہ ان کا ذاتی مندر ہے، اس لیے اس میں اسے داخلہ نہیں ملے گا۔ ساتھ ہی کہا کہ اگر دولہا چاہے تو مندر کے باہر سے ہی درشن کر سکتا ہے۔
Published: undefined
دولہے کے ایک رشتہ دار بلرام گوڑ نے اس واقعہ پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گھر سے روانہ ہونے کے بعد بارات مندر پر درشن کے لیے رکی تھی لیکن وہاں موجود کھیاتی سماج کے لوگوں نے دولہے کو مندر میں داخل ہونے سے روک دیا۔ پولیس بھی موقع پر پہنچی لیکن کوئی کارروائی نہیں کی۔ بلرام گوڑ نے یہ بھی کہا کہ ان کا تعلق بلائی سماج سے ہے جب کہ گاؤں کے لوگ کھیاتی سماج سے تعلق رکھتے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined