گیہوں کی کھیت میں لگی آگ کا منظر
مدھیہ پردیش کے جبل پور ضلع واقع سیہورا اور مجھولی تحصیلوں میں اچانک آگ لگنے سے سینکڑوں ایکڑ کی تیار فصل تباہ ہو گئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ گیہوں کی فصل پوری طرح تیار تھی اور کسان بہت خوش تھے، لیکن آگ نے ان کی خوشیوں پر پانی پھیر دیا۔ تقریباً 550 ایکڑ کی فصل جل کر پوری طرح خاک ہو گئی۔
Published: undefined
یہ حادثہ سیہورا ڈیولپمنٹ بلاک واقع موہتارا، بندھا اور آلگوڈا و مجھولی کے موہنیا گاؤں میں 6 اپریل کی دوپہر پیش آیا۔ موہتارا گاؤں واقع کھیتوں سے شروع ہوئی آگ نے تیزی سے پھیلتے ہوئے بندھا اور پھر آلگوڈا گاؤں تک کا علاقہ اپنی زد میں لے لیا۔ اس حادثہ میں 550 ایکڑ کی کھڑی فصل تباہ ہو گئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ فصلیں پوری طرح تیار تھیں اور کٹائی سے ٹھیک پہلے یہ آگ کی نذر ہو گئیں۔ تیز ہوا کے سبب آگ نے خوفناک شکل اختیار کر لی، اور گاؤں والے و کسان کچھ بھی نہیں کر پائے۔
Published: undefined
اس واقعہ کی خبر ملتے ہی سیہورا اور پناگر سے فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچیں۔ گاؤں والوں کی مدد سے فائر بریگیڈ اہلکاروں نے دیر شب تک سخت مشقت کے بعد آگ پر قابو پایا۔ حالانکہ آگ لگنے کے اسباب کا ابھی تک پتہ نہیں چل پایا ہے۔ لوگ اندازہ لگا رہے ہیں کہ شارٹ سرکٹ، بیڑی سگریٹ یا کھیتوں کے پاس جلائی گئی پرالی نے آگ کی شکل اختیار کر لی ہوگی۔
Published: undefined
مجھولی تحصیل کے گرام موہنیا میں بھی اسی طرح کا حادثہ پیش آیا ہے۔ یہاں تقریباً 40 ایکڑ گیہوں کی کھڑی فصل میں اچانک آگ لگ گئی جس نے سب کچھ برباد کر دیا۔ آگ کی اونچی لپٹوں نے کسانوں کو دہشت میں ڈال دیا۔ مقامی لوگوں نے آگ بجھانے کی بھرپور کوشش کی، لیکن فائر بریگیڈ محکمہ کی مدد کے بغیر اس پر قابو نہیں پایا جا سکا۔ ان آتشزدگی کے واقعات نے تقریباً 250 کسانوں کو پوری طرح سے برباد کر دیا۔ ان کی فصلیں تباہ ہو گئیں اور سبھی کسان اپنی قسمت کو رو رہے ہیں۔ جبل پور کلکٹر دیپک سکسینہ نے فوراً سروے کرنے کی ہدایت دے دی ہے تاکہ متاثرہ کسانوں کو راحت فراہم کی جا سکے۔ انھوں نے کہا کہ نقصان کا اندازہ کر معاوضہ دینے کا عمل فوراً شروع کیا جائے گا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز