
الٰہ آباد ہائی کورٹ، تصویر آئی اے این ایس
لکھنؤ میں پیش آئے دردرناک کوچنگ آتشزدگی کا معاملہ اب الٰہ آباد ہائی کورٹ پہنچ گیا ہے۔ ایڈوکیٹ گورو دویدی نے ہائی کورٹ میں ایک مکتوب درخواست داخل کی ہے اور چیف جسٹس سے عرضی پر نوٹس لے کر ضروری ہدایات ضروری کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ درخواست میں حفاظتی معیارات کو نظر انداز کرنے اور من مانی کرنے پر سوال اٹھائے گئے ہیں، جس میں کوچنگ اداروں کے ساتھ ساتھ کثیر منزلہ عمارتوں کی سیکورٹی انتظامات سے متعلق سوالات بھی شامل ہیں۔
Published: undefined
عرضی میں شاپنگ کمپلیکس اور بھیڑ بھاڑ والے علاقوں میں ممکنہ آتشزدگی جیسی صورتحال سے نمٹنے کی تیاریوں کو لے کر ایک تفصیلی گائیڈ لائن جاری کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ ساتھ ہی آگ جیسے واقعات کی اطلاع پر فوری ایکشن پلان تیار کرنے کے لیے بھی ضروری ہدایات جاری کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ عرضی داخل کرنے والے ایڈوکیٹ گورو دویدی نے اس معاملے میں کہا کہ جس طرح سے ریاست میں مسلسل آتشزدگی کے معاملات سامنے آ رہے ہیں اس میں انتظامی نظام کی ناکامی صاف نظر آ رہی ہیے۔
Published: undefined
ایڈوکیٹ گورو دویدی نے کہا کہ والدین اپنے بچوں کا مستقبل سنوارنے کے لیے انہیں کوچنگ اداروں میں پڑھنے کے لیے بھیجتے ہیں، لیکن حفاظتی اصولوں کی خلاف ورزی کی وجہ سے ایک ہی بار میں کئی خاندانوں کی خوشیاں اجڑ جاتی ہیں۔ انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں بڑی تعداد میں کوچنگ ادارے ایسے مکانات میں چل رہے ہیں جہاں ضرورت پڑنے پر آگ سے بچاؤ کے لیے کافی انتظامات نہیں ہیں۔ کئی ادارے تو بیسمنٹ میں ہی چل رہے ہیں، جہاں آگ لگنے پر باہر نکلنے کے لیے ایمرجنسی ایگزٹ جیسی بنیادی سہولیات بھی موجود نہیں ہیں۔
Published: undefined
واضح رہے کہ لکھنؤ کے علی گنج علاقے میں 22 جون کی دوپہر ایک کمرشیل بلڈنگ میں آگ لگنے کی وجہ سے 16 سال سے 25 سال کی عمر کے 15 بچوں کی دردناک موت ہو گئی۔ آگ بلڈنگ کے اندر لگی اور اتنی تیزی سے پھیلی کہ بچوں کو اندر سے نکلنے کا موقع ہی نہیں ملا۔ اس واقعہ کی جانچ کے دوران پتہ چلا کہ جس عمارت میں آگ لگی تھی وہ غیر قانونی تھی۔ 2016 میں ہی اس عمارت کو منہدم کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی تھی، لیکن بعد میں اس حکم کو منسوخ کر دیا گیا تھا۔
Published: undefined
لکھنؤ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے وی سی پرتھمیش کمار نے بتایا کہ عمارت کے مالک کو نوٹس جاری کیا گیا ہے اور 15 روز میں جواب مانگا گیا ہے۔ اس کے بعد عمارت پر بلڈوزر چلے گا اور اسے منہدم کر دیا جائے گا۔ دوسری جانب اس اندوہناک حادثہ کے بعد ریاست بھر میں موجود کوچنگ اور ہوٹلوں میں زبردست چھاپے ماری چل رہی ہے۔ اب تک 45 سے زائد ان کوچنگ اداروں اور ہوٹلوں کو سیل کیا گیا ہے، جس میں آگ سے بچاؤ کے کافی انتظامات نہیں تھے۔
Published: undefined
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined